لوئر اور اپر جنوبی وزیرستان میں پچھلے تین سالوں سے بجلی غائب ، پینے کی صاف پانی کا فقدان، گندے پانی سے بیماریاں پھیلنے لگیں

بدھ 10 جنوری 2024 23:17

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2024ء) خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع لوئر اور اپر جنوبی وزیرستان میں پچھلے تین سالوں سے بجلی غائب ، پینے کی صاف پانی کا فقدان ، گندے پانی پینے سے مختلف بیماریاں پھیلنے لگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع لوئر اور اپر جنوبی وزیرستان میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے باعث 48 گھنٹوں میں صرف ایک گھنٹہ بجلی اتی ہے وہ بھی نہ ہونے کی برابر ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ اضلاع میں پینے کی صاف پانی کا شدید قلت سامنے آئی ہے علاقہ مکین تالابوں کے پانی پینے پر مجبور ہوگئی ہیں گندے پانی پینے کی وجہ سے علاقے میں مختلف قسم کے بیماریاں پھیلنے لگی ہیں محکمہ صحت جنوبی وزیرستان نے واضح کیاہے کہ ضلع لوئر اور اپر جنوبی وزیرستان میں گندے پانی پینے سے سینکڑوں بچے اور اور بوڑھے مختلف بیماریوں کے شکار ہوگئے ہیں دوسری جانب علاقہ مکین نے حالیہ الیکشن 2024 کے لیے نامزد امیدواروں سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ اضلاع کے لیے ہر فورم پر بجلی فراہمی بارے اواز اٹھائیں ورنہ عوام کو جھوٹی نعروں سے نہ ورغلائیں۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں