پاکستان کے بالائی علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں برفباری کا سلسلہ جاری
کالام اور با بو سر میں درجہ حرارت منفی 2تک پہنچ گیا، خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں صبح سے ہی بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم سرد ہو گیا، ذرائع
دانش احمد انصاری اتوار 24 اکتوبر 2021 18:47
(جاری ہے)
بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی ہونے لگا۔
کالام ، با بو سر منفی02، اوراستور میں 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہے گا۔تا ہم گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں چند مقامات پر تیز ہوا وں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آزاد کشمیر کی وادی لیپا نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ جبکہ دارالحکومت مظفر آباد، بھمبر، سماہنی، باغ اور نکیال سمیت مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی او رتیز بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے.محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا کے مخلتف علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کل بھی برف کے گالے اترتے رہیں گے۔ سرد ہواوں سے موسم مزید سرد ہونے کی توقع ہے۔دوسری جانب چلاس میں برفباری کے باعث بالائی مقامات میں رہائش پذیر شہریوں کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔سیاحتی مقام گیٹی داس کے قریب مسافر گاڑیاں پھنس گئیں ہیں ۔ پھنسے افراد کی ریسکیو کے لئے دیامر پولیس اور ریسکیو 1122 دیامر کی ٹیمیں بابوسر ٹاپ پہنچ گئیں ہیں۔سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے
سوات، سمبٹ میں گھر میں سلنڈر لیکج کے باعث لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
سوات،زنگے میں فلائنگ کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 3افراد زخمی
عوامی نیشنل پارٹی تحصیل کبل کی کابینہ تشکیل دیدی گئی ،ذہین خان پھر تحصیل صدر منتخب
سوات، ضلعی ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ،محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
ایس پی ٹریفک سوات کا ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے فضاگٹ روڈ کا دورہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں اجلاس
آر پی او ملاکنڈ کا لوئر دیر کا ایک روزہ دورہ ،سرکل وائز جرائم،زیر تفتیش مقدمات ،مجموعی امن و امان کا ..
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
سوات، مسجد میں نمازی کے قتل میں نامزد 3ملزمان گرفتا ر
سمبٹ ،بارشوں سے بوسیدہ مکان کی چھت منہدم ،2سالہ بچہ جاں بحق ،لڑکی زخمی
سوات، ایس پی ٹریفک وارڈن کی ہدایت پر رکشوں پر چاکنگ سے عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کاآغاز ..
سوات سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار