وزیر جنگلات حیات فضل حکیم یوسفزئی کی مختلف علاقوں سے آئے وفود سے ملاقات،عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی

منگل 16 اپریل 2024 20:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) صوبائی وزیر برائے جنگلات، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و جنگلی حیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے منگل کے روز اپنے حجرہ مینگورہ میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں، سرکاری افسران و اہلکاروں، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء برادری، تاجر برادری اور پی ٹی آئی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں لوگوں نے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر اور عیدالفطر کی مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے فضل حکیم خان یوسفزئی کو اپنے علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا صوبائی وزیر نے مسائل انتہائی توجہ سے سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور اس ضمن میں مختلف محکموں کو ہدایات جاری کیں جبکہ بعض لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کئے اس موقع پر فضل حکیم خان نیلوگوں اور سرکاری افسران سے اظہار خیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوام ہمارے لئے وی آئی پی لوگ ہیں ہم عوام کے خادم ہیں عوام کی عزت میں ہماری عزت ہے انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں پر تمام اہل پاکستان کا برابر حق کا ہے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور یہی طرز عمل سرکاری افسران و اہلکاروں کا بھی ہونا چاہئے اس موقع پر آئے ہوئے مختلف وفود نے بعض مسائل کے فوری حل اورذاتی دلچسپی لینے پر فضل حکیم خان یوسفزئی کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں