سوات، ٹریفک پولیس کی مین بازار مینگورہ کے نو پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں کیخلاف کاروائی ،متعدد کاچالان

بدھ 17 اپریل 2024 22:09

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے سوات کے مصروف ترین مین بازار مینگورہ میں نو پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں چالان کردیں۔

(جاری ہے)

ایس پی ٹریفک سوات نے اپنے جاری پیغام میں کہا کہ عوام اور تاجربرادری نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے اجتناب کریںتاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہر ایک شہری کا فرض ہے، اسلئے ہم سب نے ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کو مل کر حل کرنا ہوگا ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں