ٹنڈوآدم ،سو سالہ قدیمی بیرانی ریلوے پھاٹک بند کرنے کیخلاف شہری و دکاندار سراپا احتجاج

جمعرات 18 اپریل 2019 21:45

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) سو سالہ قدیمی بیرانی ریلوے پھاٹک کو بند کرنے کے خلاف شہری و دکاندار سراپا احتجاج پھاٹک کو بند کرنے سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ جائیں گی پھاٹک کو بند کرنے کا فیصلہ احمقانہ ہے فیصلہ واپس لیا جائے متاثرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے لاہور ہیڈکوارٹر انتظامیہ کے اعلامیئے کے مطابق ٹنڈوآدم بیرانی ریلوے پھاٹک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے 18 اپریل سے مستقل بند کردیا گیا ریلوے پھاٹک کی مستقل بندش کے خلاف شہریوں، دوکانداروں اور علاقہ مکینوں نے بیرانی ریلوے پھاٹک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ مستقل پھاٹک بند ہونے سے سینکڑوں دکانداروں کا کاروبار شدید متاثر ہوگا. اور عوام کو جوہر آباد، بنگلہ روڈ جانے میں مشکلات پیش آئیں گی ریلوے حکام اس فیصلے کیخلاف چیئرمین مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری ،وائس چیئرمین اصغر علی عباسی، جماعت اسلامی کے رہنماؤں عبدالعزیز غوری، مشتاق احمد عادل ،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محمد عارف شیخ، جے یو آئی کے (س) رہنما مولانا محمد عثمان سموں، انجمن تاجران کے صدر اقبال بھٹی، ملک اکرام الدین روشن، فروٹ وسبزی منڈی یونین کے رہنماؤں اکبر حسین چغتائی، منصور عالم،گل محمد میمن، سمیت ٹنڈوآدم، بیرانی اور جام نواز علی کی عوام نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے مطالبہ کیا کہ بیرانی ریلوے پھاٹک کو بند کرنے کے اعلان کو فی الفور واپس لیا جائے کیونکہ نئی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا ریلوے حکام کے سو سالہ قدیم بیرانی پھاٹک کو بند کرنے سے حکومت کے وعدوں کی نفی اور عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہوگی ہوگی جبکہ پاکستان ریلوے ٹنڈوآدم انتظامیہ کے مطابق لاہور ھیڈ کواٹر سے اطلاع موصول ہوئی ہیکہ بیرانی پھاٹک کے قریب نیا اوورہیڈبرج ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے لہذا اس اوور ہیڈبرج کو استعمال کیا جائے اور بیرانی ریلوے پھاٹک کو مستقل بند کردیا جائے۔

(جاری ہے)

سیاسی رہنماؤں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ بینظیر اوور ہیڈ برج جسکا اب تک افتتاح بھی نہیں ہوسکا وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ اوور ہیڈ برج پر لائٹ کا کوئی انتظام نہیں ہے جسکی وجہ سے رات کے وقت میں کئی مرتبہ حادثے اور شہری لٹ چکے ہیں۔ اسلئے ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جب تک اوور ہیڈ برج پر مرمت کا کام جاری ہے اور لائٹ کا بندوبست نہیں ہوجاتا فیصلے کو موخر کیا جائے دیگر صورت ہم احتجاجً ریلوے ٹریک پر دھرنا دینگے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں