کورونا وائرس کی صورت حال نے پوری دنیا کوبحران سے دوچار کردیا ہے،محمد حسین محنتی

بدھ 8 اپریل 2020 17:17

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کورونا وائرس کی صورت حال نے پوری دنیا کوبحران سے دوچار کردیا ہے،یہ انسانوں کے لیے اللہ کی طرف سے وارننگ کی گھنٹی اورآزمائش ہے۔ چینی و آٹاچور اورحفاظتی ماسک میں بھی کرپشن کے جوہردکھانے والی قیادت سے راشن کی منصفانہ تقسیم کی کیسے توقع کی جاسکتی ہے۔

ایسی قیادت کورونا کی طرح ملک وقوم پرعذاب کی طرح ہے ،قدرتی آفت سے لڑنا نہیں بلکہ بچنا ہے اوراللہ سے رجوع کرکے توبہ استغفارکے ذریعے اس سے نجات حاصل کرنا ہے۔جماعت اسلامی والخدمت کے رضاکارامن جنگ یاقدرتی آفت ہوہروقت قوم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ۔ابتک سندھ سمیت ملک بھر میں پچاس کروڑ کی مالیت کا راشن ودیگر سامان تقسیم کرچکے ہیں مگر حکومتی امداد کے لیے عوام ابھی تک منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوآدم پریس کلب میں جماعت اسلامی کے رہنماں محمد رفیق منصوری ، عبدالعزیز غوری ایڈوکیٹ اور مشتاق احمد عادل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کورانا وائرس کے خاتمے اوراپنی جان ہتھیلی پررکھ کر مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرزکی تنخواہ میں کٹوتی قابل مذمت ہے جبکہ انکو ماسک ،کٹس و حفاظتی سامان کی بجائے پولیس کے ڈنڈے اورتوہین آمیزرویہ حکومت کے لئے شرمناک بات ہے۔

انہوں کہاکہ حکومت کی جانب سے وبائی مرض سے حفاظتی تدابیرکے حوالے سے اقدامات پرعمل درآمد کوضرورملحوظ خاطر رکھا جائے مگر جمعہ کی نماز پرپابندی اورمساجد کو تالے لگاکر بندکرنے کا عمل افسوس ناک ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ حفاظتی ماسک میں کرپشن کی تحقیقات اورچینی و آٹاچورقیادت کو قوم قانون کے کٹہرے میں دکھنا چاہتی ہے جوکہ جمہورت قانون اورانصاف کے دعویدارحکمرانوں کے لیے چیلنج ہے۔

قبل ازیں صوبائی امیرنے ٹنڈوآدم،سنجھورو اورشہدادپورمیں الخدمت سینٹرکا دورہ، ذمہ داران والخدمت کے رضاکاروں کے اجلاس سے خطاب اورمستحقین میں راشن بھی تقسیم کیا، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا،ضلعی امیررفیق منصوری،بزرگ رہنما و چیئرمین سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ عبدالعزیز غوری، عبدالغفور انصاری ، سید توحید احمد شاہ ایڈووکیٹ ، ارشاد ظفر بخاری ، عبدالستار انصاری ، حاجی نور حسن، پروفیسر احمد بلال غوری ، سید عریف اللہ سیفی ، مرزا اشفاق بیگ ،ڈاکٹر عبدالوحید ،ڈاکٹر سہیل ہنجرہ ، آصف رضا، ودیگربھی ساتھ موجود تھے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں