ٹانک،پولیس لائنز پر حملے کی کوشش، بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ہوئے 3 پولیس اہلکار شہید، پانچ دہشتگرد جہنم واصل

جمعہ 15 دسمبر 2023 21:25

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2023ء) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس لائنز پر حملے کی کوشش میں بہادری سے لڑتے ہوئے 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں پانچ دہشتگرد مارے گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو ٹانک میں خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گردوں نے پولیس لائنز پر حملے کی کوشش کی جس پر بہادر پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کے خلاف سخت مزاحمت کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے کہاکہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 بہادر پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ آپریشن میں تمام 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کا مؤثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، سکیورٹی فورسز امن واستحکام یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں۔اس کے علاوہ ضلع خیبر میں دہشتگردوں نے باڑہ کے نالہ جوائنٹ پوسٹ پر حملہ کیا جس دوران دہشتگردوں نے دستی بم سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں