کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے صحرا ئے تھر میں گونج اٹھے

بدھ 5 اگست 2020 18:29

تھرپارکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے صحرا ئے تھر میں گونج اٹھے ،تھرپارکر کی بارڈر لائن پر دیہاتی گاؤں میں بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج، پورے ملک کی طرح تھرپارکر ضلع میں بھی 5اگست کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف ضلع انتظامیہ کی جانب سے محترمہ شہید بینظیر بھٹو کلچر کامپلیکس مٹھی میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر مسئلے پر پوری قوم یکجا اور متحد ہے 5اگست یوم استحصال کشمیر کا دن منانا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی افواج اور پوری قوم پر فخر ہے انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر کے متعلق منظور کی گئی قرارداد پر عملدرآمد کرانے کے لئے عالمی دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور پاکستان کی عوام کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پورے ملک میں ایک ہی وقت یوم استحصال کشمیر کا دن منانا کشمیری عوام سے یکجہتی کی زندہ مثال ہے، قبل ازیں ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اہم حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا کیونکہ پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں