ہم پی ٹی آئی کے عذاب سے چھٹکارا دلائیںگے، اب عوام کا راج ہوگا،وزیراعلیٰ سندھ

عمران نیازی کی حکومت نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے،مراد علی شاہ کا علی مردان شاہ کی دوسری برسی پر اجتماع سے خطاب

بدھ 19 جنوری 2022 18:28

ہم پی ٹی آئی کے عذاب سے چھٹکارا دلائیںگے، اب عوام کا راج ہوگا،وزیراعلیٰ سندھ
عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ہم سندھ کی عوام کی خدمت کررہے پیپلزپارٹی اس عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے نجات دلانے کے لیے پیپلزپارٹی ستائیس فروری سے لانگ مارچ کررہی ہے پی ٹی آئی کے عذاب سے چھٹکارا دلائے گی اب عوام کا راج ہوگا۔انہوں نے بدھ کوعمرکوٹ کے گائوں کھارڑو سید میں پیپلزپارٹی کے مرحوم ایم پی اے سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کی دوسری برسی کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی کی حکومت نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں لانگ مارچ کرنے جارہی ہے پورے ملک سے قافلے لانگ مارچ میں شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے زراعت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے یوریا کھاد کی قلت پیدا کی گی یوریاکھاد بلیک میں ڈبل قیمتوں پر فروخت کی جاری ہے مگر وفاق پر بے حس حکمران مسلط ہیں انہیں عوام کے دکھ درد کا کوئی احساس نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب عوام کا راج ہوگا عوام کو پی ٹی آئی کے عذاب سے نجات ملے گی انہوں نے کہا کہ مرحوم سید علی مردان شاہ پیپلزپارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھے سید علی مردان نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی سید علی مردان شاہ ہمیشہ پارٹی کیساتھ وفادار رہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایم پی اے سید امیر علی شاہ بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلیں گے اور عوام کی خدمت کریںگے۔

سید علی مردان شاہ کی دوسری برسی کے اجتماع سے سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی ہے پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کا ذکر کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ستائیس فروری کو عوامی سیلاب کے ساتھ عوام کو تحریک انصاف سے نجات دلانے کے لیے لانگ مارچ کرنے جارہی ہے ہم عوام کو پی ٹی آئی کی حکومت سے نجات دلا کر ہی لوٹیں گے عوام اس حکومت سے نجات کیلیے ہمارا ساتھ دیں اجتماع سے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ ،پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سید امیر علی شاہ ،ایم پی اے قاسم سراج سومرواوردیگر نے بھی خطاب کیا برسی کے اجتماع میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی سید علی مردان شاہ کے ایصال ثواب کیلیے قران خوانی اور لنگر بھی تقسیم کیاگیا

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں