gجمعیت علما اسلام ضلع زیارت کی مجلس عمومی کا اجلاس

ة یونٹوں نے کارکردگی رپورٹ پیش کی، آزادی مارچ اسلام آباد کی تیاریوں کا بغور جائزہ ،اہم فیصلے

اتوار 20 اکتوبر 2019 21:45

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) جمعیت علما اسلام ضلع زیارت کی مجلس عمومی اجلاس زیرصدارت ضلعی امیر مولوی نورالحق منعقد ہوا جس میں یونٹوں نے کارکردگی رپورٹ پیش کی اور آزادی مارچ اسلام آباد کی تیاریوں کا بغور جائزہ لیا گیا اور اراکین کی آرا وتجاویز کی روشنی میں اہم فیصلے کیئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی معاون سیکرٹری اطلاعات اور ضلعی جنرل سیکرٹری خلیل الرحمان دمڑ نے کہا کہ آزادی مارچ ملک Yکی ہر طرف اور کونے سے عوام نکل کر ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر کی شکل اختیار کریں گے پاکستان کی بقاء اور سالمیت اور معاشی صورتحال کی بہتری کی خاطر جمعیت علما ء اسلام پاکستان کے زیراہتمام عظیم الشان آزادی مارچ کا انعقاد قوم وملت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اور یہ پرامن جدوجہد تمام ملک کے غریب اور دیندار طبقے کیلئے خو شی کا باعث ہوگی انشاء اللہ بہت جلد ملک کو بحرانوں اورمشکلات سے آزادی ملے گی انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات خراب ہو تے جارہے ہیں کشمیر کے سنگین حالات سے لیکر اندرون ملک مہنگائی کے طوفان اور ٹیکسوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اسلام پاکستان کے آ زادی مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام جمہوری پارٹیوں اور ڈاکٹرز وتاجر حضرات نے پھر پورشرکت کی یقین دھانی اور وعدہ کیا ہے دیگر سیاسی وغیر سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ آ زادی مارچ کی کامیابی کیلئے دعا کیساتھ ساتھ شرکت یقینی بنائیں۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں