پی ایس ایل 4، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت لیا
ملتان سلطانز کی ٹیم اپنا پہلامیچ ہار چکی ہے
ذیشان مہتاب ہفتہ 16 فروری 2019 16:07
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے چوتھے ایڈیشن کے چوتھے مقابلے میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 4 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراﺅنڈز کریں گے۔ذرائع کے مطابق جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین شیڈول میچز شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں،ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں ،اس سٹیڈیم میں 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ہے ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائے گی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 16/02/2019 - 16:07:28
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عامرکو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک، ویزا جاری نہ ہوسکا
-
16 ویں چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کاکراچی میں آغاز
-
آئرش کرکٹرز زیادہ معاوضے اور مراعات کے خواہاں ،نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
پی ایس ایل سیزن 9، منافع اور خسارے والی ٹیموں کی تفصیلات سامنے آگئیں