پی ایس ایل 4 کا سب سے بڑا ٹاکرا، کراچی کنگز نے ٹاس جیت لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 فروری 2019 20:39

پی ایس ایل 4 کا سب سے بڑا ٹاکرا، کراچی کنگز نے ٹاس جیت لیا
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2019ء) پی ایس ایل 4 کا سب سے بڑا ٹاکرا، کراچی کنگز نے ٹاس جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پاکستان سپر لیگ 4 کا سب سے بڑا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل 4 کا سب سے بڑا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت لیا ہے۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 4 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراﺅنڈز کریں گے۔ذرائع کے مطابق جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین شیڈول میچز شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں،ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں ،اس سٹیڈیم میں 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ہے ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 16/02/2019 - 20:39:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :