زخمی محمد حفیظ آج پشاور زلمی کے خلاف میچ سے باہر
لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈویلیئرز کو مل گئی
ذیشان مہتاب اتوار 17 فروری 2019 15:50
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17فروری 2019ء) لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ زخمی ہوگئے ہیں جس کے باعث آج پشاور زلمی کے خلاف میچ میں اے بی ڈویلیئرز قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔محمد حفیظ گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران کولن انگرام کی گیند روکتے ہوئے انگوٹھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے اور ابتدائی سکین کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ 38سالہ محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز ٹیم کی قیادت کریں گے۔اے بی ڈویلیئرز پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کا حصہ بنے ہیں اور وہ محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں آج پشاور زلمی کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔
یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں دو میچز کھیل چکی ہے، ایونٹ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اسے با آسانی شکست دی جب کہ گزشتہ روز قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ہے ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائے گی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/02/2019 - 15:50:12
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
16 ویں چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کاکراچی میں آغاز
-
آئرش کرکٹرز زیادہ معاوضے اور مراعات کے خواہاں ،نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
پی ایس ایل سیزن 9، منافع اور خسارے والی ٹیموں کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ ( کل) کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ ( آکل) کھیلا جائے گا