پی ایس ایل ،میچ کے بعد سٹیڈیم کی صفائی کرنےوالے لڑکوں کی تصاویروائرل

سوشل میڈیا پر لڑکوں کی کاوش کو سراہا جارہا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 مارچ 2019 11:18

پی ایس ایل ،میچ کے بعد سٹیڈیم کی صفائی کرنےوالے لڑکوں کی تصاویروائرل
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2019ء) پی ایس ایل کے سیزن فور کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچز کراچی میں کھیلے گئے کیونکہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود بند رہی جس کے نتیجہ میں پروڈکشن کا سامان لاہور نہیں پہنچ سکا تاہم تمام میچز کراچی میں کروائے گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا ٹائٹل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا ہے تاہم اس سے قبل 15 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ کے بعد انکلوژر کی صفائی کرتے ہوئے کچھ نوجوانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس کی تفصیلات اب سامنے آ گئی ہیں۔

15 مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے بعد کالے رنگ کی ٹی شرٹس پہنے نوجوان انکلوژر کی صفائی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں دراصل یہ تمام نوجوان ” پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج “ کے طالبعلم ہیں جو کہ سٹیڈیم کی صفائی میں مصروف ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کی اس کاوش کو بے حد سراہا جارہاہے جو کہ رضا کارانہ طور پر یہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد سکیورٹی فورسز اور حکومت کی ان تھک محنت کے باعث ہی ممکن ہو سکا ہے جو کہ اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو گیاہے۔

وقت اشاعت : 18/03/2019 - 11:18:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :