پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ، یو اے ای نے متبادل انتظامات کرنا شروع کردیئے
ابوظہبی نے ٹی10لیگ کے حقوق 5 برس کیلئے اپنے نام محفوظ کرلیے
ذیشان مہتاب بدھ 20 مارچ 2019 14:20
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2019ء) پاکستان میں کرکٹ کی واپسی سے یو اے ای کو اپنی فکر پڑگئی، ابوظہبی نے دوراندیشی سے کام لیتے ہوئے ٹی 10 لیگ کے حقوق 5 برس کیلئے اپنے نام محفوظ کرلیے۔پی ایس ایل کے آخری 8 میچز کے پاکستان میں کامیاب انعقاد اور حکومت اور پی سی بی کی جانب سے آئندہ برس پوری لیگ اپنے ملک میں کرانے کے اعلان سے متحدہ عرب امارات مستقبل کا سوچنے لگا ہے۔ سب سے پہلے ابوظہبی نے دوراندیشی سے کام لیتے ہوئے ٹی 10 لیگ کے حقوق پانچ برس کے لیے اپنے نام محفوظ کرلیے اور اس کا نام اب ابوظہبی ٹی 10 لیگ ہوگا، اس کے گزشتہ2 ایونٹس شارجہ میں ہوئے تھے۔ ایونٹ کے چیئرمین شجیع الملک کا کہنا ہے کہ شارجہ میں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے ہم دیگر وینیوز میں بھی مقابلوں کے انعقاد کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ابوظہبی کی پیشکش ایسی تھی کہ ہم نے ایونٹ کو وہاں تک محدود کردیا جو23 اکتوبر سے شروع ہوکر3نومبر تک جاری رہے گا۔
ادھر ابوظہبی کرکٹ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو میٹ باﺅچر نے کہاکہ پی ایس ایل کے آخری مقابلوں کے پاکستان میں شاندار انعقاد اور وہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ کی ممکنہ واپسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنے ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا، شجیع الملک کی صورت میں ہمیں وہی شراکت مل گئی جس کی ضرورت تھی، ٹی 10 ایک بہترین فارمیٹ ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/03/2019 - 14:20:52
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کاویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ کو فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، شاہین آفریدی پلیئر آف دی میچ قرار
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ: پاکستان کا ٹاکرا کل کرغزستان سے ہوگا
-
قومی ہاکی ٹیم کل وزیراعظم کی مہمان بنے گی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو سیمی فائنل میں نہیں دیکھ رہا ، برائن لارا