ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی،
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانزنے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی،عمران طاہر مین آف دی میچ قرار
ہفتہ 22 فروری 2020 11:40
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کرس لِین اور فخر زمان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے لاہور قلندرز کو59 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ کرس لِین کی19گیندوں پر 39 رنز کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ فخر زمان 2 چوکوں اور 1چھکے کی بدولت 19 رنزبناکر آوٴٹ ہوئے۔اوپنرز کے آوٴٹ ہوتے ہی لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی اور اگلے سات بلے باز اسکور بورڈ پر صرف 64 رنز کا اضافہ ہی کرسکے۔
(جاری ہے)
جواب میں ملتان سلطانز نے کپتان شان مسعود اور مڈل آرڈر بیٹسمین رائیلی روسو کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 17ویں اوورکی پہلی گیندپرحاصل کرلیا۔ا وپنر شان مسعود 4 چوکوں ا ور 1 چھکے کی مدد سے 38 رنز کی اننگز کھیل کرملتان سلطانز کے سب سے نمایاں بلے باز رہے۔رائیلی روسو نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔تجربہ کار آلراوٴنڈر شاہد آفریدی نے ناقابل شکست 21 رنز بناکر ملتان سلطانز کو فتح دلادی۔ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی ، ڈیوڈ یزے اور حارث روٴف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ میں عمدہ باوٴلنگ کرنے پر ملتان سلطانز کے عمران طاہر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ہفتہ کو لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 11:40:07
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات