شاہد آفریدی کے بیان پر شیکھر دھون اور گوتم گھمبیرگیدڑ بھبھکیوں پر اتر آئے

چاہے تم 22 کروڑ لے آؤ، ہمارا ایک ، سوالاکھ کے برابر ہے، باقی گنتی آپ کرلینا: بھارتی اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 مئی 2020 20:33

شاہد آفریدی کے بیان پر شیکھر دھون اور گوتم گھمبیرگیدڑ بھبھکیوں پر اتر آئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مئی 2020ء ) شاہد آفریدی کے بیان پر بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور سابق کرکٹر گوتم گھمبیر بھی آگ بگولہ ہوگئے۔ اپنے لیڈروں کی طرح گیدڑ بھبھکیوں پر اتر آئے۔ شاہد آفریدی نے کشمیر میں کھڑے ہوکر کشمیریوں کے حق میں اور مودی کے خلاف بیان کیا دیا، بھارتی کرکٹررز تپ گئے، کسی نے شاہد آفریدی سے دوستی توڑنے، کسی نے لاتعلقی کا اعلان کردیا تو کوئی گیدڑ بھبکیوں پر اتر آیا۔

 سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیکھردھون نے لکھا کہ ’’اس وقت جب ساری دنیا کرونا سے لڑرہی ہے تو اس وقت بھی تم کو کشمیر کی پڑی ہوئی ہے۔ شیکھر دھوؤن نے گیدڑبھبھکی دیتے ہوئے کہا کہ کشمیرہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا۔ چاہے تم 22 کروڑ لے آؤ، ہمارا ایک ، سوالاکھ کے برابر ہے، باقی گنتی آپ کرلینا‘‘۔

(جاری ہے)

 
شاہد آفریدی کے بیان کے بعد شاہد آفریدی کے ازلی مخالف گوتم گھمبیر کہاں پیچھے رہنے والے تھے، گوتم گھمبیر نے شاہد آفریدی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ساتھ لاکھ فوج ہے جسے 22 کروڑ کی حمایت ہے یہ کہہ کون رہا ہے ؟ 16 سالہ شاہد آفریدی، تم 70 سال سے کشمیر مانگ رہے ہو۔

گوتم گھمبیر نے بھی گیدڑ بھبھکی لگائی اور کہا کہ شاہد آفریدی، باجوہ اور عمران خان بھارت اور مودی جی کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور پاکستانی عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں لیکن پاکستان قیامت تک کشمیر حاصل نہیں کرسکتا۔ گوتم گھمبیر نے مزید کہا کہ آپکو بنگلہ دیش یاد ہے ناں؟‘‘۔
 پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے شیکھردھون کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت جب ساری دنیا کرونا سے لڑرہی ہے اس وقت بھی مودی اور اسکا انتہاپسند ٹولہ مسلمانوں کی نسل کشی کرنے اور دیگر اقلیتوں کو دبانے میں مصروف ہے۔

مودی کرونا وائرس سے اپنی عوام کی توجہ ہٹانے کے بعد بار بار پاکستان سے پنگے بازی کررہا ہے اور ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے غریب لوگوں کی جان لے رہا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل آزاد کشمیر کے گاؤں میں لوگوں سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ایک بہت بڑی بیماری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے حفظ وامان میں رکھے لیکن اس سے بڑی بیماری مودی کے دل ودماغ میں ہے اور وہ بیماری مذہب کی بیماری ہے ۔

مذہب کو لیکر وہ سیاست کررہے ہیں اور ہمارے کشمیری بہن بھائیوں اور بزرگوں پر ظلم کررہا ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا تھا کہ مودی کو ایک بات کا پتہ ہونا چاہئے، دلیر بننے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہے ڈرپوک آدمی۔ چھوٹے سے کشمیر کیلئے اس نے 7 لاکھ کی فوج جمع کردی ہےجبکہ ہماری کل فوج 7 لاکھ ہے۔ مودی کو یہ نہیں پتہ کہ ہماری 7 لاکھ فوج کے پیچھے 22 کروڑ کی فوج کھڑی ہے۔ہم سب اپنی فوج کے ساتھ ہیں، میں سلیوٹ کرتا ہوں پاک فوج کو۔ شاہد آفریدی نے بھارتی پائلٹ ابھی بنند پر بھی طنز کیا اور کہا کہ ہم نے ابھی نندن جیسے چوزوں کو ہوا میں مار کر، چائے پلا کر واپس بھیجا ہے عزت کیساتھ۔ ہم نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم امن پسند قوم ہیں۔
وقت اشاعت : 18/05/2020 - 20:33:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :