پی ایس ایل 2021ء کے شیڈول کا اعلان،لاہور اور کراچی میزبانی کریں گے

ایونٹ کا افتتاحی میچ 20 فروری جبکہ فائنل 22 مارچ کو کھیلا جائیگا،تماشائیوں کی آمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایونٹ سے چند روز قبل کیا جائیگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 جنوری 2021 17:38

پی ایس ایل 2021ء کے شیڈول کا اعلان،لاہور اور کراچی میزبانی کریں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 جنوری 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2021ء کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ لیگ کا افتتاحی میچ 20 فروری کو کھیلا جائیگا، جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیںگی۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اگلے روز ایونٹ میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں لیگ کے 5ویں ایڈیشن کی فائنلسٹ لاہور قلندرز اور 2017ء کی فاتح پشاور زلمی جبکہ دوسرے میچ میں 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیںگی۔ 30 روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 2017ء کے بعد پہلی مرتبہ ہوگا کہ ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

کورونا وائر س کی عالمی وباء کے دوران تمام سٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل سٹیڈیم کراچی اور دوسرا مرحلہ قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں شہروں میں برابر میچز کھیلے جائیں گے، تمام ٹیموں میں ڈے اور نائٹ میچز کی تقسیم بھی برابری کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

تماشائیوں کی آمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایونٹ سے چند روز قبل کیا جائے گا، اس حوالے سے حکومتی سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ 2021ء کا سپورٹ پیریڈ 15 فروری سے شروع ہوگا۔ لیگ میں حصہ لینے والے غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے کراچی آمد سے قبل کورونا وائرس کے ایک ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنا لازمی ہے۔پاکستان آمد پر ان کے مزید 2 ٹیسٹ کیے جائیں گے، جس کے نتائج منفی آنے کے بعد ہی انہیں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

جس کرکٹر یا سپورٹ سٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئیگا، اسے پھر 5 روزکے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا جائے گا۔ اس دوران اس کے کورونا وائرس کےمزید دو ٹیسٹ کیے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ آئسولیشن کے پہلے دن اور دوسرا ٹیسٹ آئسولیشن میں پہنچنے کے چوتھے روزکیا جائے گا۔ کراچی میں شیڈول تمام میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی اور لاہور میں شیڈول تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

دن کے وقت شیڈول میچزدوپہر 2 بجے اور رات کو شیڈول میچزرات 7 بجے شروع ہوں گے۔جمعہ کے روز دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا رات 8 بجے شروع ہوگا۔ 20 فروری کو پہلے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا۔ 

بروز ہفتہ، 20 فروری: کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقام کراچی (رات) 

بروز اتوار 21 فروری: لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام کراچی (دن) 

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام کراچی (رات) 

بروز پیر 22 فروری: لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقام کراچی (رات) 

بروز منگل ، 23 فروری: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام کراچی (رات) 

بروز بدھ ، 24 فروری: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈبمقام کراچی (رات) 

بروز جمعہ، 26 فروری: لاہور قلندرز بمقام ملتان سلطانز بمقام کراچی (دن) 


بروز ہفتہ ، 27 فروری: کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام کراچی (دن) 


بروز اتوار ، 28 فروری : کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام کراچی (رات) 

بروزپیر ، یکم مارچ: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقام کراچی (رات) 

بروزبدھ ، 3 مارچ : کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام کراچی (دن) 


جمعرات ، 4 مارچ: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام کراچی (رات) 

بروز جمعہ ، 5 مارچ: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام کراچی (رات) 

بروزہفتہ ، 6 مارچ: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (دن) 

 پشاور زلمی بمقابلہ قلندرز بمقام کراچی (رات) 

بروزاتوار، 7 مارچ: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (دن) 

 اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام کراچی (رات) 

بروزبدھ ، 10 مارچ: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (رات) 

بروزجمعرات ، 11 مارچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات) 

بروزجمعہ ، 12 مارچ: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (دن) 


بروز ہفتہ، ستمبر 13 مارچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (دن) 


بروز اتوار ، 14 مارچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (دن) 


بروز پیر ، 15 مارچ: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (رات) 

بروزمنگل ، 16 مارچ: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات) 

بروز جمعرات ، 18 مارچ: کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)بمقام لاہور (رات) 

بروز جمعہ ، 19 مارچ: ایلیمینیٹر 1 (3 بمقابلہ 4) بمقام لاہور (رات) 

بروزہفتہ ، 20 مارچ: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلمنٹر ون جیتنے والی ٹیم) بمقام لاہور (رات) 

بروز پیر، 22 مارچ: فائنل بمقام لاہور (رات)

وقت اشاعت : 08/01/2021 - 17:38:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :