پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز نے آسٹریلین بلے باز کرس لین کی خدمات حاصل کرلیں
کرس لین کو لاہور قلندرز نے ریلیز کیا تھا
ذیشان مہتاب اتوار 10 جنوری 2021 17:14
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جنوری 2021ء ) پی ایس ایل 6 کے لیے ملتان سلطانز نے آسٹریلین بلے باز کرس لین کی خدمات حاصل کرلیں ۔ پاکستان سپرلیگ کا رنگا رنگ میلہ ، 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی اور لاہور کے میدانوں میں سجے گا۔ لاہور میں ڈرافٹنگ کے لئے فرنچائزز نے اپنے اپنے برقرار رہنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ کراچی کنگز نے عماد وسیم ، بابر اعظم ،محمد عامر ، شرجیل خان ،عامر یامین، کولن انگرام ، وقاص مقصود اور ارشد اقبال کو برقرار رکھا۔ لاہور قلندرز نے محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف، بین ڈنک، دلبر حسین اور سہیل اختر کے ساتھ ہی کھیلے گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلیکس ہیلز، کولن منرو، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، ظفر گوہر اور موسیٰ خان پر اعتماد کیا ہے۔
ٹیم پشاور زلمی نے وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، لیام لیونگ اسٹون، حیدر علی کو کہیں جانے نہ دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود اور انور علی کو اس بار بھی اپنے ہی پاس رکھا۔ ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، عمران طاہر، خوشدل شاہ، جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر کو ایک بار پھر ٹیم میں جگہ دے دی۔ انتظامیہ کے مطابق چار سو سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 6کے لئے رجسٹریشن کرائی ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 10/01/2021 - 17:14:27
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پانچواں ویمنز ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز ویمنز کی 8 وکٹوں سے کامیابی، سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی
-
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ، ماشا یونائیٹڈ نے پاکستان نیوی کو شکست دیدی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نے پاکستان نیوی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا
-
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی