کرس گیل آج لاہور قلندرز کے خلاف رواں سیزن میں اپنا آخری میچ کھیلیں گے

جارح مزاج بلے باز اب سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے لیے واپس چلے جائیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 فروری 2021 15:57

کرس گیل آج لاہور قلندرز کے خلاف رواں سیزن میں اپنا آخری میچ کھیلیں گے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 فروری 2021ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جس کیلئے دونوں ٹیموں نے ہی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل کا رواں سیزن میں ممکنہ طور پر یہ آخری میچ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 121 رنز بنائے اور کراچی کنگز نے باآسانی 14 اوورز یہ ہدف حاصل کر لیا۔ دوسری جانب لاہور قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا ہے اور آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے افسوس ناک خبر یہ ہے کہ ’یونیورس باس‘ کہلانے والے کرس گیل کا رواں سیزن میں ممکنہ طور پر یہ آخری میچ ہوگا کیوں کہ وہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کیلئے چلے جائیں گے تاہم وہ بھی یہ چاہیں گے کہ آج کے میچ میں یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنا تاثر ضرور چھوڑ کر جائیں۔                                                                                                             
وقت اشاعت : 22/02/2021 - 15:57:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :