وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ملاقات

ملاقات میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے امور پر گفتگو کی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 21 جون 2021 16:42

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ملاقات
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جون 2021ء ) وزیراعظم سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی جس میں کرکٹ کے امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیرِاعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے امور پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ کرکٹ بورڈ کی طرف سے ملک میں کرکٹ کی بہتری اور لیگ کرکٹ کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامت پر بھی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد پی ایس ایل 5 کا مکمل انعقاد پاکستان میں ہوا تھا۔ اس سال کے شروع میں جنوبی افریقہ نے 14 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا جب کہ انگلینڈ کی ٹیم 16 سالوں میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پاکستان آئے گی۔ انگلش ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل 14 اور 15 اکتوبر کو کراچی میں دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔                                                                                                   
وقت اشاعت : 21/06/2021 - 16:42:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :