بھارتی کرکٹ بورڈ کی رمیز راجہ کو آئی پی ایل 2021ء کا فائنل دیکھنے کی دعوت

چیئرمین پی سی بی فائنل دیکھنے نہیں جائیں گے: ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 اکتوبر 2021 17:30

بھارتی کرکٹ بورڈ کی رمیز راجہ کو آئی پی ایل 2021ء کا فائنل دیکھنے کی دعوت
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اکتوبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کا فائنل دیکھنے کے لیے بورڈ آف کنٹرول ان کرکٹ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے مدعو کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجہ فائنل دیکھنے نہیں جائیں گے ۔ رمیز راجہ کو ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے موقع پر دعوت دی گئی۔

لیگ کا فائنل آج دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

سارو گنگولی اور رمیز راجہ نے غیر رسمی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں ایشیائی بلاک کو مضبوط کرنا بھی شامل تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان 24 اکتوبر کو دبئی میں آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے مقابلہ کرے گا۔ آخری بار ہندوستان اور پاکستان نے دو طرفہ سیریز 2012ء میں کھیلی تھی ، جب بھارت نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی کی تھی جس میں 2 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل شامل تھے۔                                                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 15/10/2021 - 17:30:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :