پاکستان سپر لیگ 7 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پہلا میچ کراچی اور ملتان کا ہوگا ،آغاز 27 جنوری سے ہوگا ، 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 دسمبر 2021 20:43

پاکستان سپر لیگ 7 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 دسمبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان 27 جنوری کو کھیلا جائے گا، 28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں مقابلہ ہوگا۔ پی ایس ایل7 کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا کوالیفائر، ایلیمینیٹر اور فائنل لاہور میں ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کو لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی، آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کیٹیگری شامل ہوگئے ہیں جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کیٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ 7 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پہلا میچ کراچی اور ملتان کا ہوگا، اعلامیے کے مطابق جمعے کے علاوہ جس دن دو میچز ہوں گے اس دن پہلا میچ دوپہر 2 بجے اور دوسرا شام 7 بجے شروع ہوگا۔

جمعے کو 2 میچز ہونے کی صورت میں پہلا سہ پہر 3 بجے اور دوسرا رات 8 بجے شروع ہوگا۔ جس دن ایک میچ ہوگا اس دن میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے ۔ تمام ٹیمیں کراچی اور لاہور میں یکساں تعداد میں میچز کھیلے گی۔ گروپ مرحلے میں تمام ٹیمیں 10،10 میچز کھیلیں گی جس کے بعد کوالیفائر، ایلیمینیٹر اور پھر فائنل ہوگا۔
وقت اشاعت : 03/12/2021 - 20:43:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :