پی ایس ایل، کرس جورڈن کو کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری میں پک کرلیا

پیسر اس سے قبل بھی پی ایس ایل میں کراچی کی نمائندگی کرچکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 12 دسمبر 2021 17:01

پی ایس ایل، کرس جورڈن کو کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری میں پک کرلیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 دسمبر 2021ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی ڈرافٹنگ میں برطانوی فاسٹ بائولر کرس جورڈن کو سابق پی ایس ایل چیمپئن کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری میں پک کرلیا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی ڈرافٹنگ آج نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہورہی ہے، پاکستان سپر لیگ میں شامل 6 فرنچائزز اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دیں گی، اس سلسلے میں ڈرافٹنگ اتوار کی دوپہر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہورہی ہے۔

ٹیموں نے اپنی ریٹنشن اور ٹریڈنگ کا عمل مکمل کرلیا ہے، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے 8، 8 جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے 7، 7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ پلاٹینیم میں پہلی پک لاہور قلندرز کی ہے، امکان ہے کہ فخرزمان دوبارہ لاہور قلندرز کا حصہ بنیں گے، گولڈ اور ایمرجنگ میں بھی پہلی پک لاہور قلندرز کی ہے۔

(جاری ہے)

سلور کے پہلے رائونڈ میں پشاور، دوسرے میں ملتان، تیسرے میں کوئٹہ اور چوتھے رائونڈ میں پشاور زلمی کی پہلی باری ہے۔ ڈرافٹ کے لئے 425 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، جس میں پلاٹینیم، ڈائمنڈ اورگولڈ کے 3،3، سلور کے 5 جبکہ ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کے 2، 2 کھلاڑی شامل ہوں گے۔                                                                                                                             
وقت اشاعت : 12/12/2021 - 17:01:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :