بابر اعظم نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کا شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے ٹاپ 5 پاکستانی بیٹرز میں شامل ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 مئی 2026 15:18

بابر اعظم نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کا شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مئی 2026ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کا شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 
31 سالہ بابر اعظم پی ایس ایل 11 کے فائنل میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین کیخلاف ہدف کے تعاقب میں اترے اور پہلے اوور میں محمد علی کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

 
اس کے ساتھ ہی بابر اعظم ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے ٹاپ 5 پاکستانی بیٹرز میں شامل ہوگئے۔
بابر اعظم نے اس پی ایس ایل سیزن کے دوران 11 اننگز میں 73.50 کی شاندار اوسط اور 145.90 کے سٹرائیک ریٹ سے 588 رنز سکور کیے ، ان کی سیزن میں 2 سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔ 
بابر اعظم اب تک 359 ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 42.78 کی اوسط اور 129.04 کے سٹرائیک ریٹ سے 12493 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 13 سنچریاں اور 101 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

 
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے بلے باز ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن ہیں جو 53 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ہیں ، پاکستان کے لیے یہ بدترین ریکارڈ سابق آل رائونڈر عماد وسیم کے پاس ہے جو 29 مرتبہ سکوررز کو زحمت دیئے بغیر پوویلین لوٹے۔ 
کامرا ن اکمل ،عمر اکمل اور شاہد آفریدی 27،27 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوکر اس لسٹ میں مشترکہ طور پر دوسرے ، شاداب خان 26 بار صفر پر پوویلین لوٹ کر اس فہرست میں تیسرے، بابر اعظم، سہیل تنویر اور محمد حفیظ 25،25 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوکر مشترکہ طور پر چوتھے، وہاب ریاض اور شعیب ملک 22،22 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوکر 5ویں ، شاہین آفریدی اور محمد نواز 21، 21 بار صفر پر آئوٹ ہوکر چھٹے، فخر زمان 20 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوکر اس لسٹ میں 7ویں، احمد شہزاد 19 مرتبہ صفر پر پوویلین لوٹ کر اس لسٹ میں 8ویں، حارث رئوف 18 مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوکر اس فہرست میں 9ویں، محمد عامر ، آصف علی اور خرم منظور 17،17 باری صفر کی خفت سے دوچار ہوکر اس فہرست میں 10ویں، اسامہ میر ، حسن علی اور افتخار احمد 16،16 مرتبہ صفر پر پوویلین لوٹ کر 11ویں، محمد رضوان ، لیگ سپنر یاسر شاہ، حیدر علی ، فہیم اشرف اور شان مسعود 15،15 مرتبہ سکور بورڈ کو حرکت دیئے بنا پوویلین لوٹ کر اس لسٹ میں 12ویں، ٹی ٹونٹی کپتان سلمان علی آغا، اعظم خان، صائم ایوب 14،14 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوکر اس لسٹ میں 13ویں، عمر گل ، یاسر عرفات اور شرجیل خان 13،13 مرتبہ صفر پر پوویلین لوٹ کر اس لسٹ میں 14ویں، نسیم شاہ، محمد سمیع ،سہیل خان اور صہیب مقصود 12، 12 باری صفر کی خفت سے دوچار ہوکر اس لسٹ میں مشترکہ طور پر 15 ویں ، محمد حارث، عامر یامین ، عمر امین اور اظہر محمود 11، 11 مرتبہ صفر کی خفت سے دوچا ر ہوکر 16ویں ، جب کہ عمید آصف ، آصف آفریدی، بسم اللہ خان، حسن نواز ،عثمان خان اور سرفراز احمد 10،10 باری صفر پر آئوٹ ہوکر اس لسٹ میں مشترکہ طور پر 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 05/05/2026 - 15:18:52