پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت4000 روپے کم ہوگئی

جمعہ 1 اگست 2014 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) مائع پٹرولیم گیس کی مائہ اگست 2014 کے لیے درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس40 ڈالر کی کمی سے794 ڈالر ہوگئی ہے جسکے سبب پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت4000 روپے کم ہوگئی ہے،اس کمی کے نتیجے میں درآمدہ ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت4 روپے، فی11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت47 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت180 روپے کم ہوگئی ہے۔

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے چیئرمین عبدالہادی خان نے کہا کہ ایل پی جی کی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر کھٹری ہے، پٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے موجودہ رحجان میں ایل پی جی کی فروخت کے حجم میں دوبارہ اضافہ ممکن ہے لیکن اسکے لیے پروڈیوسرز کو اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے موثر لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگااور قیمت میں مزید کمی کی پالیسی متعارف کرنی پڑے گی۔

(جاری ہے)

عبدالہادی خان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور توانائی کے جاری بحران جیسے ملک کو درپیش چیلنجز کا مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کے ذریعے مقابلہ کیا جاسکتا ہے لیکن اسکے لیے ضروری ہے کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی قیمت کو عام صارف کی دسترس میں لایا جائے تاکہ ایل پی جی دوبارہ سستے متبادل ایندھن کے طور پر آٹو موٹیو سیکٹر میں فروغ پاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..