چینج تھرو امپاورمنٹ فلاحی ادارہ ہے ،گزشتہ پانچ سال سے بلوچستان میں معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے،کمال الدین

ہفتہ 1 نومبر 2014 16:09

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی کے وائی ڈی او کمال الدین نے کہا کہ چینج تھرو امپاورمنٹ جو کہ ایک فلاحی ادارہ ہے اور گزشتہ پانچ سال سے بلوچستان میں معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے موجودہ دور میں نوجوانوں یں اہمیت اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرسٹ فارڈیموکرٹیک ایجوکیشن اینڈ اکاونٹبیلیٹی کے تعاون سے ایک پروگرام انیشیٹیو فارمینسٹریمینگ یوتھ ان ڈیولپمنٹ اینڈ اکاونٹیبیلیٹی مرتب کیا گیا جس کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف نوعیت کی سرگرمیاں کی جارہی ہیں انہی سرگرمیوں کے زیر اثر نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کیلئے ضلعی یوتھ اسمبلی اور صوبائی یوتھ اسمبلی کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے جو کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے امور اور مشکلات کو حکام بالا کے سامنے پیش کرنے میں سرگرم عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب میں ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی کے ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ذیلی بالا امور کے علاوہ یہ کمیٹی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تجاویز مرتب کرکے مختلف فلاحی اداروں کو بھی پیش کرتی ہے نوجوانوں کے حقوق کو تحفظ دینے کیلئے 2008میں حکومت پاکستان نے نیشنل یوتھ پالیسی کا بل قومی اسمبلی سے منظورکروایا اور اس بل میں نوجوانوں کے مسائل کو بہترین انداز میں اجاگر کیا گیا جبکہ آئیں کی اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے بعد اور وفاق کے اختیارات صوبوں کو منتقل ہونے پر بہت سے ادارے صوبوں کے زیر اثر کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

۔چینج تھرو امپاورمنٹ نے بلوچستان کے نوجوانوں کے امور کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان معاملات کو حکام بالا تک پہنچانے کی کاوش شروع کی جس کے تحت بلوچستان یوتھ پالیسی کا مسودہ ایک غیر جانبدار کنسلٹنٹ کی مدد اور صوبائی یوتھ اسمبلی اور محکمہ یوتھ افیئر کی مشاورت سے مرتب کیا گیا ور محکمہ یوتھ افیئر حکومت بلوچستان کو مزید پیش رفتکیلئے جمع کروادیا گیا ہے اس مسودہ میں بلوچستان نوجوانوں کے مسائل کو بہترین انداز میں اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے حکومت وقت سے گزارش کی ہے کہ مذکورہ مسائل کی روشنی میں نوجوانوں کے حقوق کو تحفظ دیتے ہوئے بلوچستان یوتھ پالیسی کا مسودہ جلد از جلد بلوچستان اسمبلی میں بحث کیلئے پیش کی اجائے اور نوجوانوں کے حقوق کو تحفظ دیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ