کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں50ارب43کروڑ روپے سے زائدکی کمی،

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس184.37پوائنٹس کمی سے 31270.10پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 27 نومبر 2014 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کو اتارچڑھاوٴ کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 31400اور 31300کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں50ارب43کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت19.66فیصد کم جبکہ62.01 حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،توانائی اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 31544پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعد ازاں سیاسی افق پر چھائی بے چینی اور 30نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ،جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس184.37پوائنٹس کمی سے 31270.10پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر387کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 122کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ،240کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں50ارب،43کروڑ17لاکھ 61ہزار 401روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر 72کھرب6ارب 97کروڑ79لاکھ 54ہزار34روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں19کروڑ77لاکھ18ہزار 760شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں4کروڑ83لاکھ88ہزار شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے فلپ مورس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت31.33روپے اضافے سے990.33روپے اورایبٹ لیبارٹریز کے حصص کی قیمت28.04روپے اضافے سے 844.42روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سے10200.00جبکہ ہینو پاک کے حصص کی قیمت31.08روپے کمی سے 893.38روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں2کروڑ4لاکھ33ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1روپے کمی سے15.72روپے جبکہ ٹی آر جی لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ72لاکھ 99ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت63پیسے اضافے سے11.43روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس170.55پوائنٹس کمی سے 20447.75پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس347.07پوائنٹس کمی سے 50022.46جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس164.61پوائنٹس کمی سے 22881.27پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ