پاکستان اورچین مابین صنعت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے 24معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

معاہدے و ایم اویوز ٹیکسٹائل ،صنعتی اسٹیٹس کے قیام ، مختلف فنون میں ماسٹر ٹرنینرز کو تربیت دینے، تجارتی میلوں و نمائشوں کے فروغ، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، پانی کو صاف کرنے سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون پرمشتمل پاکستان چینی سرمایہ کاری کو منفعت بخش بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریگا ، وزیراعلیٰ پنجاب کا تقریب سے خطاب

منگل 26 جولائی 2016 20:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) پاکستان اور چین نے مختلف خصوصی طور پرصنعتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے سات معاہدوں اور مفاہمت کی 17یاداشتوں پر دستخط کئے ہیں جبکہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے امید ظاہر کی کہ دونوں طرف کے سرمایہ کار اپنے ممالک کے بہتر سماجی واقتصادی مستقبل کے لئے بڑھتے ہوئے مواقعوں سے استفادہ کریں گے ۔

منگل کو یہاں معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخطوں کے لئے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں چینی حکام کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بھی موجود تھے ۔ ا س دوران دونوں ملکو ں کے درمیان مختلف خصوصی طور پرصنعتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے سات معاہدوں اور 17 مفاہمی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے معاہدے ٹیکسٹائل صنعتوں کے قیام ،صنعتی اسٹیٹس کے قیام ، مختلف فنون میں ماسٹر ٹرنینرز کو تربیت دینا، تجارتی میلوں اور نمائشوں کے فروغ، توانائی، بنیادی ڈھانچہ ، پانی کو صاف کرنے سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون سے متعلق ہیں ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ چینی سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو انتہائی تاریخی موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں طرف کے سرمایہ کار اپنے ممالک کے بہتر سماجی واقتصادی مستقبل کے لئے بڑھتے ہوئے مواقعوں سے استفادہ کریں گے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ان کی سرمایہ کاری کو منفعت بخش بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے سی پیک کو کامیاب بنانے میں حمایت کرنے پر چینی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء چینی امور خارجہ کے نائب وزیر ژانگ ژی سوئی نے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی جس میں اس بات پراتفاق کیاگیا کہ چین پاکستان کے صنعتی سیکٹر کی ترقی اور پیداواری استعداد میں اضافے کے لئے بھرپور مدد کرے گا ، تعاون کا دائرہ ٹیکنالوجی منتقل کرنے تک بڑھا دیا جائے گااور اس کے ساتھ ہی پاکستان میں نئی صنعتیں بھی قائم کی جائیں گی ۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ علاقے کی تاریخ بدل کر رکھ دے گی ۔ اس منصوبے سے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستانی معاشرے سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی مسائل پر چین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے ۔ پاکستان تبت اور ایک چین کے مسئلے پر چین کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب