کراچی کیلئے 500 بسوں کا اعلان ضلع ملیر کیلئے انتہائی ناکافی ہے، پاسبان

جمعرات 25 اگست 2016 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) پاسبان کے نامزد امیدوار برائے ضمنی الیکشن حلقہ PS-127 ملیر سلیم ہاشمی بلوچ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کاموجودہ بے ہنگم اور زوال پذیر نظام کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر علی شاہ کی جانب سے 500 بسوں کا اعلان اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ 500بسیں تو ایک ضلع ملیر کے لئے بھی انتہائی ناکافی ہیں ۔

یہ بات انہوں نے حلقہ پی ایس 127 کے رہائشیوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سلیم ہاشمی بلوچ نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کے عوام انتہائی اذیت ناک حالت اور تکلیف دہ سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔دنیا کا کوئی ایسا بڑا اور ترقی یافتہ شہر ایسا نہیں جہاں10قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ چلتی ہو۔

(جاری ہے)

دنیا کے بڑے شہروں میں عموماََپبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر بسیں، ٹیکسیاں اور لوکل ٹرینیں چلتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے مسافر بسوں، ویگنوں اور کوچوں کے پائیدانوں پر لٹک کر اور چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو اس وقت شہر میں چلنے والی بسوں کی صحیح تعداداور روٹوں کا علم بھی نہیں ہوگا۔ کراچی کو منتخب میئر تو مل گیا ہے لیکن ہماری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کراچی کو میگا سٹی کا درجہ دینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک بند کیا جائے اور شہریوں کیلئے 5000 بڑی بسیں چلانے کا اعلان اور اس پر فوری عملدرآمد کیا جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ