سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارت سے برآمدات میں اضافہ

فیصد اضافے کے بعد پاکستان سے بھارت جانے والی برآمدات جولائی سے فروری کے دوران 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں،اسٹیٹ بینک

جمعہ 14 اپریل 2017 16:37

سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارت سے برآمدات میں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) سرحد کے دونوں اطراف بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود رواں مالی سال کے آغاز سے ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت معاملات مستحکم ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 17-2016 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پاکستان سے بھارت کو جانے والی برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ درآمدات میں 23 فیصد کمی واقع ہوئی۔

واضح رہے کہ اس دوران تجارتی توازن بھارت کے حق میں رہا۔دونوں ممالک کے تعلقات طویل عرصے سے کشیدگی کا شکار ہیں تاہم متاثر ہوتے سیاسی تعلقات کے باوجود پاکستان اور بھارت کے دوطرفہ تجارتی تعلقات پر اس کا اثر بہت کم ہے۔14 فیصد اضافے کے بعد پاکستان سے بھارت جانے والی برآمدات جولائی سے فروری کے دوران 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ بھارت سے آنے والی درآمدات 23 فیصد کمی کے بعد 1 ارب 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ بھارت سے اچھے تجارتی تعلقات کے خواہاں لوگوں کو پاکستان میں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سرحد کے پار صورتحال بھی کچھ ایسی ہی ہے۔پاکستان سے بھارت برآمدات میں اضافے کی اہم وجہ ہمسایہ ملک میں سیمنٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ ہے اور یہی وجہ پاکستان کی افغانستان اور جنوبی افریقا میں سیمنٹ کی برآمدات میں کمی کا باعث ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے حصے میں جنوبی افریقا اور افغانستان میں سیمنٹ برآمدات میں تنزلی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ 5 سال سے پاک-بھارت تجارت کا توازن بھارت کے حق میں رہا ہے اور پاکستان ہمسایہ ملک میں اپنی مصنوعات کے لیے مارکیٹ قائم کرنے میں ناکام ہوا ہے۔رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں پاکستان کا بھارت کے ساتھ تجارتی خسارہ 67 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران اس خسارے کی شرح 99 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھی۔مالی سال 16-2015 میں بھارت سے درآمدات کی شرح پاکستان کی برآمدات سے 4 گنا زیادہ تھی۔گذشتہ پانچ سال میں دوطرفہ تعلقات کمزور ترین رہنے کے باوجود بھارت سے درآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 16-2015 میں پاکستانی درآمدات 1ارب 80 کروڑ رہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز