بھارت میں پاکستانی ملبوسات اور کپڑے فروخت کرنے والے اسٹورز پر حملہ قابل مذمت ہے‘ مسعود نقی

حکومت سفارتی و عالمی سطح پر احتجاج ریکارڈ کروائے، ہم نے وسعت قلبی جب کہ بھارت نے ہمیشہ تنگ نظری کا مظاہر کیا‘صدر کاٹی

پیر 24 اپریل 2017 19:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر مسعود نقی، سینیئر نائب صدر غضنفر علی خان اور نائب صدر عمر ریحان نے بھارت میں پاکستان میں تیار کردہ ملبوسات فروخت کرنے والے اسٹور پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ کاٹی کے صدر مسعود نقی نے کہا کہ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے واقع کی مذ مت خوش آئند ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کو سفارتی اور عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات کے لیے حکومت، پاکستانی صنعت کاروں اور تاجر برادری نے ہمیشہ وسعت قلبی کا مظاہرہ کیا ہے جس کا جواب تنگ نظری اور انتہا پسندی سے دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی مصنوعات بھارتی مارکیٹ میں اپنے بہترین معیار کی وجہ سے جگہ بنانے میں کام یاب ہوئی ہیں، اگر بھارت اپنے انتہاپسند عناصر کو قابو نہیں کرسکتا تو کس منہ سے تجارتی روابط مضبوط کرنے کی بات کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

مسعود نقی نے کہا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود صنعتی و تجارتی روابط کے فروغ کے لیے پاکستانی حکومت اور تاجر برادری نے کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے اسمگلنگ کے ذریعے آنے والا کپڑا پاکستان کی چھوٹی صنعتوں کے لئے بہت پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے اگر اس کا فوری سدباب نہ کیا گیا تو پاکستان کی چھوٹی ٹیکسٹائل کی صنعتوں کے بند ہونے کا اندیشہ ہے جس کے باعث بیروزگاری میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات پر حکومت پاکستان سختی سے نوٹس لے اور اس حوالے سے سفارتی اور عالمی سطح پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور بزنس کمیونٹی اپنی قومی شناخت پر فخر کرتے ہیں اور پاکستان کی شناخت اور تحفظ کے لئے حکومتی سطح پر کئے جانے والے ایسے کسی بھی اقدام کی بھرپور حمایت اور تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب