پاکستان میں اسلامی بینکاری کی ترقی کے روشن امکانات ہیں، گورنر سندھ

جمعرات 4 مئی 2017 19:07

پاکستان میں اسلامی بینکاری کی ترقی کے روشن امکانات ہیں، گورنر سندھ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری کی ترقی کے روشن امکانات ہیں اور یہ شعبہ تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے، اسلامی بینکاری زراعت ، ایس ایم ایز اور کم آمدنی اور ہاسنگ جیسے اہم شعبوں کی طرف خاص توجہ دے رہی ہے اس ضمن میں اسلامک بینکنگ کی مارکیٹینگ کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھٹی اسلامک فائنانس ایکسپو اینڈ کانفرنس کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اسلامی بینکنگ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن مدد دے گی تاکہ اسلامی بینکاری مزید فعال اور بغیر کسی رکاوٹ کے عوام کو اس ضمن میں سہولیات فراہم کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ 14 فیصد اسلامک بینکنگ ناکافی ہے مزید اضافہ ضروری ہے، صوبہ میں بینکنگ سیکڑ کو فروغ دینے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز کی ضرورت جب تک ہو گی اسے کا کام کرنے دیا جائے گا اور کراچی میں رینجرز رہے گی جب تک وفاق اور بزنس کمیونٹی چاہئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کی فعالیت سے صوبہ میں معاشی بہتری کے نتائج مثبت سامنے آرہے ہیں، ملک کی معاشی ترقی کے لئے نجی شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب