ای کامرس کمپنی علی بابا کی پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

معاہدے سے پاکستان کی برآمدات کو دنیا بھر میں فروغ دینے میں مدد دی جائے گی ’پاکستان ایک ترقی کرتا ملک ہے اورحکومت عوام کی خوشحالی کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے ، نواز شریف پورا اعتماد ہے علی بابا، پاکستان میں چھوٹی اور درمیانی انٹرپرائزز کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے، صدر علی بابال مائیکل ایونز

منگل 16 مئی 2017 23:28

اسلام آباد ، بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) پاکستان کی برآمدات کو دنیا بھر میں فروغ دینے کے لیے دنیا کی چند بڑی ای-کامرس کمپنیوں میں سے ایک چینی کمپنی علی بابا نے پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی پہلی یادداشت پر دستخط کرلیے۔ پاکستان کی طرف سے وزیر تجارت خرم دستگیر نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے اس موقع پر علی بابا گروپ کے ایگزیکٹو چیئرمین جیک ما اور وزیراعظم نواز شریف تقریب میں موجود تھے۔

علی بابا کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے بعد اپنے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے معروف چینی کمپنی کی کامیابی اور کارکردگی کو سراہا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’مجھے جنوری میں ورلڈ اکنامک فورم میں جیک ما کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر مسرت ہے کیونکہ وہ ملاقات ہی آج دستخط ہونے والی مفاہمت کی یادداشت کی وجہ بنی‘۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستان ایک ترقی کرتا ملک ہے اورحکومت عوام کی خوشحالی کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’2013 سے حکومت کی وضع کردہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کے معاشی حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے، موجود دور ای کامرس کا دور ہے اور حکومت نے اس پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے‘۔وزیراعظم نے کہا کہ ’جب جیک ما نے پاکستان میں ای پلیٹ فارم کی تشکیل میں دلچسپی کا اظہار کیا تو میں نے اپنے دفتر کو ہدایت دی کہ کمپنی کے اس اقدام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور ایسا کم سے کم وقت میں کیا جائے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور علی بابا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط صرف چار ماہ کے عرصے میں طے پاگئے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھی وزیر اعظم نواز شریف اور چین کے علی بابا گروپ کے صدر مائیکل ایونز نے اپنی ملاقات میں بڑے عالمی ای کامرس گروپ کو پاکستان میں متعارف کرائے جانے کے مواقع سے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا۔علی بابا کے صدر مائیکل ایونز کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر پورا اعتماد ہے کہ علی بابا، پاکستان میں چھوٹی اور درمیانی انٹرپرائزز کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ علی بابا کا شمار دنیا کی ان چند بڑی ای کامرس کمپنیوں میں ہوتا ہے جو ہر سال اربوں ڈالرز کا بزنس کرتی ہے۔اس کمپنی کو 2015 کے آخر میں بھی پاکستان میں کام کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔گزشتہ سال نومبر میں علی بابا نے چین میں ایک دن میں 7 ارب 80 کروڑ ڈالرز (8کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی مصنوعات فروخت کرکے ایک ریکارڈ ہی قائم کردیا تھا۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز