پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا تسلسل برقرار

100 انڈیکس مزید 729.49 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 52876.46 پوائنٹس پر بند

بدھ 24 مئی 2017 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 729.49 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 52876.46 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 26 ارب 6 کروڑ 75 لاکھ 11 ہزار 761 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 7 کروڑ 81 لاکھ 67 ہزار 88 روپے کی تیزی رہی۔

اسی طرح خرید و فروخت میں 28 کروڑ 27 لاکھ 70 ہزار 150 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 52200، 52300، 52400، 52500، 52600، 52700 اور 52800 پوائنٹس کی سات بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 729.49 پوائنٹس کے اضافے سے 52876.46 پوائنتس پر بند ہوا جبکہ انڈیکس میں منگل اور بدھ کو بھی بالترتیب 511.35 پوائنٹس 631.48 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں پیر کو مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس ای 30 انڈیکس 450.39 پوائنٹس کے اضافے سے 28172.76 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 370.55 پوائنٹس کی تیزی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1561.62 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 398.83 پوائنٹس کی تیزی سے 22274.62 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 663.03 پوائنٹس کے اضافے سے 19878.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 295.93 پوائنٹس کی تیزی سے 25445.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 420 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 188 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 215 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 126.95 روپے کے اضافے سے 2666 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح ایکسائیڈ (پاک) کے حصص کی سودے بھی 46.51 روپے کی تیزی سے 1096.46 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی شپہائر فائیبر ایکس ڈی اور پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ شپہائر فائیبر ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 37.50 روپے کی مندی سے 1150 روپے اور پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کے حصص کی قیمت بھی 20.34 روپے کی کمی سے 386.65 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار پاور سیمنٹ (ر) کے حصص میں ہوا جو 12 کروڑ 47 لاکھ 69 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 1.70 روپے سے شروع ہو کر 2.30 روپے پر بند ہوئی جبکہ بینک آف پنجاب (ر) کے 9 کروڑ 9 لاکھ 42 ہزار 500حصص کے سودے 1.35 روپے سے شروع ہو کر 1.87 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 60 کروڑ 66 لاکھ 93 ہزار 390 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 23 ارب 69 کروڑ 93 لاکھ 1 ہزار 215 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 103 کھرب 20 ارب 1 کروڑ 70 لاکھ 57 ہزار 544 روپے سے بڑھ کر 104 کھرب 46 ارب 8 کروڑ 45 لاکھ 69 ہزار 305 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 143 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 10 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 11 کروڑ 72 لاکھ 65 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب