بند کریں
ہفتہ دسمبر کاروبار کاروباری خبریںکمپنی باغ بازار کو رمضان المبارک کے آخری 2دن عیدبازارکیلئے مخصوص کردیاگیا

کاروباری خبریں

وقت اشاعت: 19/06/2017 - 15:12:04 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 15:06:05 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 15:06:05 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 15:02:48 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 15:02:48 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 14:53:24 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 14:53:16 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 14:35:01 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 14:35:01 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 13:48:01 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 13:31:09

کمپنی باغ بازار کو رمضان المبارک کے آخری 2دن عیدبازارکیلئے مخصوص کردیاگیا

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2017ء)رمضان بازارکمپنی باغ کو رمضان المبارک کے آخری 2دن عیدبازارکیلئے مخصوص کردیاگیاہے۔جس میں صرف خواتین اورفیملیزخریداری کرسکیں گیں۔عیدبازارمیں چوڑیاں،جوتوں،مہندی،میک اپ اورمشروبات کے علاوہ عیدالفطرسے متعلقہ دیگرضروری سامان کی خریداری کیلئے سوسٹالزلگانے کیلئے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

اس امرکافیصلہ ڈپٹی کمشنرلیاقت علی چٹھہ کی زیرصدارت کمپنی باغ میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرمحمدسعیدلغاری،ڈاکٹرآصف شاہ،صدرانجمن تاجران خواجہ احمدحنیف،شاہین احسان مغل،بھائی عبدالرحمان،محمدعلی کمبوہ،تحصیلدارراجہ لیاقت حیات سمیت دیگرنے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ کمپنی باغ رمضان بازارکی کامیابی اورشہریوں کے بے پناہ رش کے پیش نظرانتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ چاندرات سمیت رمضان المبارک کی آخری دوراتیں خواتین کوخریداری کی سہولت دی جائے گی۔

جس میں وہ اپنی فیملیزاوربچوں کے ساتھ پرامن ماحول میں باعزت طریقے سے عیدسے متعلقہ اشیاء ضرورت کی آسانی کے ساتھ خریداری کرسکیں۔عیدبازارکاباضابطہ افتتاح 24جون رات آٹھ بجے افطاری کے بعدکمپنی باغ رمضان بازارمیں کیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ موجودہ سٹالزاپنی جگہ برقراررہیں گے۔عیدبازارکیلئے سٹالزدرمیان میں قائم کرنے کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔جس کیلئے انجمن تاجران نے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔
19/06/2017 - 14:53:24 :وقت اشاعت