دیار غیر میں مقیم پاکستانیوںکو مراعات، ترغیبات اور دیگر حقوق دے کر قومی دہارے میں شامل کیا جائے،ر میاں زاہد حسین

ہفتہ 24 جون 2017 15:11

دیار غیر میں مقیم پاکستانیوںکو مراعات، ترغیبات اور دیگر حقوق دے کر قومی دہارے میں شامل کیا جائے،ر میاں زاہد حسین
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہدیار غیر میں مقیم پاکستانی ہمارے ہیرو ہیں، انھیں مراعات، ترغیبات اور دیگر حقوق دے کر قومی دہارے میں شامل کیا جائے تاکہ ملکی ترقی میں انکا کردار بڑھایا جا سکے۔برآمدات کے بعد ترسیلات ہی ہماری آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ اورسماجی ترقی کا اہم سبب ہیںجن کا حصہ جی ڈی پی میں 5.5 فیصد ہے۔

میاں زاہد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پالیسی سازاس شعبے پر توجہ دیں کیونکہ سالانہ سترہ ارب ڈالر بھیجنے والے نہ شرائط لگاتے ہیں اور نہ جواب میںکچھ مانگتے ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کوسالانہ اربوں ڈالر بطور سود ادا کئے جا رہے ہیں جو معیشت کے لئے ناقابل برداشت ہے اسلئے قرض ادا کرنے کے لئے مزید قرض لیا جاتا ہے جس کا حل ترسیلات میں موجود ہے جودائمی ،بین الاقوامی اتار چڑھائو یا پابندیوں اور بد انتظامی کے اثرات سے زیادہ متاثر نہیں ہوتیں۔

(جاری ہے)

قطر میں مقیم پاکستانی بھی سالانہ 17 سے 18 ملین ڈالر پاکستان بھجواتے ہیں جو کل ترسیلات کا 2 فیصد ہیں مگر موجود بحران سے ترسیلات میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اگر قانونی ذرائع سے ترسیلات بھجوانے کے عمل کو آسان بنایا جائے تو ملک کی مالی مشکلات میں زبردست کمی لائی جا سکتی ہے۔ امن و امان، توانائی بحران اور معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے مگر اب بھی کئی غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خدشات رکھتے ہیں مگر اگر اوورسیز اثاثوں کا استعمال کیا جائے تو معیشت کا ہر شعبہ ترقی کرے گا جس سے بے روزگاری اور بیرونی امداد پر انحصار کم ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ