ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافے کی مکمل تحقیقات کی جائیں ،ڈالر کے ریٹ کو مزید کم سطح پر لایا جائے‘ پیاف

جمعہ 7 جولائی 2017 18:15

ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافے کی مکمل تحقیقات کی جائیں ،ڈالر کے ریٹ کو مزید کم سطح پر لایا جائے‘ پیاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2017ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریدرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے پروزیر خزانہ کا بروقت ایکشن لینا درست اقدام ہے،ڈالر کی قیمت میںمصنوعی اضافے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ڈالر کے ریٹ کو مزید کم سطح پر لایا جائے ، ڈالر میں اضافے سے سے بیرونی قرضے جوپہلے ہی زیادہ ہیںان میں مزیداضافہ ہوجاتا ہے اور صنعتی پیداوار متاثر ہوتی ہے کیونکہ روپے کی بے قدری کے باعث درآمدی خام مال کی قیمت بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے ملک کے اندر ہونے والے مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو جاتاہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے جوباعث تشویش ہے،ڈالر کو کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی کے ہمرہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اداروں اور افراد کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہونی چاہیے تاکہ مستقبل میں ڈالر کی قیمت بڑھنے نہ پائے۔ ذمہ دار افراد کی نشاندہی کی جائے اور انکے خلاف قومی مفاد میں کاروائی کی جائے ۔ ایسے اقدامات کیے جائیں جن کے باعث ادائیگیوں میں تواز ن قائم ہو اور تجارتی خسارہ میں کمی ہو۔انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ڈالر کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت ترین اقدامات کرے کیونکہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

کیش لین دین کی حوصلہ شکنی کیلئے 5ہزار کا نوٹ منسوخ کیا جائے‘ اوورسیزانویسٹرچیمبرآف کامرس

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی قیمت میں کمی ریکارڈ

پاکستانیوں کی فی کس آمدنی اور ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ

اوور سیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نیحکومت کو بجٹ تجاویز دے دیں

ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں جاری مالی سال  کےپہلے 11 ماہ   میں    5 فیصد کی کمی ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی، 100 انڈیکس   75ہزار 429پوائنٹ کی نفسیاتی حد  عبور کر گیا

سیالکوٹ، سابق سینئر نائب صدر ٹیکس بار کا  دورہ  ڈبلیو ایم سی ،نئے چیئرمین کو کے چیئرمین کو مبارکباد

بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں اپریل کے دوران  1.5 فیصد کی نمو ریکارڈ

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.6 فیصد کا اضافہ

ملک میں ریفریجریٹرز اور ڈیپ فریزرز کی پیداوار میں  کمی

تحقیق کے فروغ  کے لئےسائنسدانوں و صنعتکاروں کے درمیان مضبوط  اور قریبی رابطے استوار کرنا ہوں گے،ترجمان ..

مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   ایک فیصد کی نمو ریکارڈ