میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان نے لاہور میں دوسرا ’’فریشلی اسٹور‘‘ متعارف کرادیا

بدھ 16 اگست 2017 19:39

میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان نے لاہور میں دوسرا ’’فریشلی اسٹور‘‘ متعارف کرادیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان نے علامہ اقبال ٹاؤن کے بعد بحریہ ٹاؤن میں لاہور کا دوسرا فریشلی اسٹور متعارف کرادیا ہے ۔میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Marek Minkiewiczنے گزشتہ روز منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں بحریہ ٹاؤن لاہور میں واقع اس شاندار اسٹور کا افتتاح کیا ،اس موقع پر صارفین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جس نے اسٹور میں رکھے پھلوں،سبزیوں اور گوشت کی تازگی،معیار اور مناسب قیمتوں کو سراہتے ہوئے میٹرو کیشن اینڈ کیری پاکستان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر میٹروکیشن اینڈ کیری پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Marek Minkiewiczکا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے پاکستان میں ماڈرن ریٹیل کے سیٹ اپ کیلئے روایت کے ساتھ ساتھ جدت لانے کا عمل جاری رہے گا ،میٹرو کیش اینڈ کیری نے یہ فریشلی اسٹور ریٹیل فرنچائز کے تصور کے تحت متعارف کرایا ہے جہاں بہترین عالمی پریکٹسز ،تجربے اور مہارت کو اپنایا گیا ہے ،میٹرو کیش اینڈ کیری جہاں انٹر پرینیورزاور کاروباری افراد کو اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس کو جدت میں ڈھالنے کے مواقع فراہم کرتا ہے وہیں صارفین کو میٹرو کیش اینڈ کیری کی معیاری خدمات اور مصنوعات کی وسیع ورائٹی کی فراہمی بھی ممکن بناتا ہے ۔

(جاری ہے)

میٹرو کیش اینڈ کیری کو یقین ہے کہ فریشلی کی معیاری مصنوعات صارفین کی روزمرہ کی زندگیوں کو زیادہ پر لطف اور بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں گی ،یہ اسٹور میٹرو کیش اینڈ کیری کے پاکستان میں نئے ریٹیل بیس تصور کو متعارف کرانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے اور اس تصور کے تحت میٹرو کیش اینڈ کیری صارفین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ایسے اسٹور ز کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز