چین کے سونے کے سب سے بڑے پیداواری گروپ کے خالص منافع میں 180 فیصد اضافہ

ہفتہ 19 اگست 2017 17:09

چانگ چن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) چین کے سونے کے سب سے بڑے پیداواری گروپ زائی جن مائننگ گروپ نے ہفتے کو سال رواں کی پہلی ششماہی میں مانگ میں اضافے اور قیمتی دھاتوں کے نرخ کی بنا پر خالص منافع میں 180 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے ، شنگھائی سٹاکس ایکس چینج میں جمع کرائے جانیوالے گوشوارے کے مطابق زائی جن مائننگ نے جنوری سے جون تک کی مدت میں 1.5بلین یوآن (225ملین امریکی ڈالر ) کا خالص منافع کمایا ہے جو کہ گذشتہ سال کے 538ملین یوآن سے زیادہ ہے ، کان کنی کا یہ گروپ جو تانبا ، سیسہ اور زنک جیسی دوسری دھاتوں کی بھی پیداوار کرتا ہے کہا اس کی فروخت سے حاصل ہونیوالی آمدن سال رواں کے پہلے چھ ماہ میں گذشتہ سال سے 3.5فیصد گر کر 37.5بلین یوآن رہی ہے، کمپنی کی سونے کی پیداوار 2017ء کے پہلے چھ ماہ میں 7.8فیصد کی کمی سے 18856کلوگرام رہی جبکہ تابنے او ر زنک کی پیداوار بالترتیب 22.5فیصد اور 15.4فیصد کے اضافے سے 91535ٹن اور 141906ٹن رہی ، جون کے اواخر تک مجموعی اثاثے 6.3فیصد کے اضافے سے 94.9بلین یوآن رہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی کو توقع ہے کہ سال رواں کی دوسری ششماہی میں دھاتوں کی مانگ میں اضافہ ہو گا اور تانبے اور زنک کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہے گا ، کمپنی کے حصص کی شرح 1.57فیصد سے گر کر گذشتہ روز 3.76فیصد یوآن رہی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ