امریکی صدر کا پاکستان بارے بیان غیرمنطقی، جنوبی ایشیا کے علاقائی استحکام اور پائیدار امن کیلئے مناسب نہیں‘ افتخار علی ملک

پاکستان اپنی سرزمین دوسروں کیخلاف استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر سختی سے قائم ہے، امریکا اس کے ساتھ خلوص دل سے تعاون کرے پاکستان تعاون نہ کرے تو افغانستان کے اندر عدم استحکام میں اضافہ، امریکی فوجیوں کیلئے خطرات بڑھ سکتے ہیں‘بانی چیئرمین پاک۔امریکا بزنس کونسل

بدھ 23 اگست 2017 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پاک۔امریکہ بزنس کونسل کے بانی چیئرمین افتخار علی ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان بارے بیان کے رد عمل میں کہا ہے کہ اس طرح کا غیر منطقی مؤقف اور یکطرفہ بیان بازی جنوبی ایشیاء میں علاقائی استحکام اور پائیدار امن کیلئے مناسب نہیں۔ بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں افتخار علی ملک نے کہا کہ افغانستان میں استحکام کیلئے امریکہ کی طرف سے پاکستان پر بار بار مزید اقدامات کیلئے دبائو ڈالنا پریشان کن بھی ہے اور مایوس کن بھی۔

انھوں نے کہا کہ دہشتگردی تمام اقوام عالم کیلئے مشترکہ خطرہ ہے اور پاکستان اور امریکا اس کے خلاف جنگ میں اتحادی رہے ہیں، پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر سختی سے قائم ہے، امریکا کو چاہیے کہ وہ پاکستان کیخلاف دہشتگردوں کی محفوظ پناگاہوں جیسی داستانیں الاپنے کے بجائے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اس کے ساتھ خلوص دل سے تعاون کرے۔

(جاری ہے)

افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان نے کئی عشروں تک افغان جنگ اور لاکھوں مہاجرین کا بوجھ اٹھایا، اتنی قربانیوں کے بعد اس نان نیٹو اتحادی کے خلاف اس طرح کے الزامات عائد نہیں کیے جانے چاہئیں، بالخصوص ایسی صورت میں جب پاکستان نے افغان سرحد پر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اتنی جانی و مالی قربانیاں دی ہیں جن کی دنیا بھر میں کوئی مثال نہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان علاقے سے دہشتگردی کے ہرقیمت پر خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور اس کیلئے وہ بھاری قربانیاں دے رہا ہے۔افتخار علی ملک نے کہا کہ امریکی حکومت کو ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان اس جنگ میں شمولیت کا ناقابل تلافی نقصان برداشت کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی مداخلت کے بعد افغان مہاجرین کی بڑی تعداد نے پاکستان کا رخ کیا،اس کے بعد ملک کے اندر دہشتگرد حملوں کی تعداد اور شدت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اس تمام صورتحال سے پاکستان کی ترقی شدید متاثر ہوئی اور معیشت کے تمام شعبوں کی شرح نمو پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے۔ملک کی اقتصادی و تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں اور جس سے صنعتی شعبے کی پیداواری لاگت میں اضافہ اور دیگر ممالک کو مصنوعات کی برآمد میں شدید مشکلات اور تعطل کا سامنا کرنا پڑا، اس سے پاکستانی مصنوعات نے آہستہ آہستہ عالمی منڈی میں اپنا حصہ کھودیا۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسائل کو پرامن طور پر حل کرنے کو ترجیح دی،نئی امریکی پالیسی سے بھارت کو پاکستان کے خلاف سفارتی دبائو بڑھانے میں مدد ملے گی۔افتخار علی ملک نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ملکی مفاد میں امریکی و بھارتی سفارتی دبائو سے نجات کیلئے مشرکہ حکمت عملی وضح کرنے کیلئے باہمی سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ امریکا کے پاس افغانستان میں موجود اپنے فوجیوں کیلئے امداد کی ترسیل کیلئے پاکستانی شاہراہوں کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔اگر پاکستان تعاون نہ کرے تو اس سے افغانستان کے اندر عدم استحکام میں اضافہ اور امریکی فوجیوں کیلئے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔پاکستان کو چاہیے کہ وہ امریکا سے بات چیت کے عمل میں اپنے مفادات کو سرفہرست رکھے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ امریکا، پاکستانی مصنوعات کیلئے سب سے بڑی منڈی، سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور براہ راست سرمایہ کاری کا بڑا ذریعہ ہے چنانچہ دونوں ملکوں کو تجارت و سرمایہ کاری کے حوالے سے 2013 ء کی جوائنٹ ایکشن پلان کے تحت باہمی تعاون میں اضافہ کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے دونوں ملکوں کا باہمی تجارتی حجم قریبا 5 ارب ڈالر ہے جس میں اضافے کیلئے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کی طویل جنگوں اور پالیسی وضاحتوں کا حل فوجی نہیں بلکہ علاقائی تعاون اور اتفاق رائے ہے۔پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے تمام ملکوں سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،بالخصوص ہم نے لاکھوں افغان مہاجرین کی آمدورفت کیلئے اپنی طویل سرحدوں تک کو کھول دیا۔مشترکہ مقاصد رکھنے والے ملکوں کیلئے یہی بہتر ہے کہ وہ تعمیری راستہ اختیار کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب