بجلی کے نرخوں میں اضافہ ، نیپراKالیکٹرک کی چھڑی اور جیب کی گھڑی بن گئی ہے ،محمود حامد

معیشت کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا ہے ،فیصلہ واپس نہ ہوا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے ، صدرآل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد ، نائب صدور عثمان شریف ،عبدالماجد اور نوید احمد نے نیپرا کی جانب سے Kالیکٹرک کو بجلی کے نرخوں میں 15فیصد اضافے کی اجازت دے کر کراچی کے عوام کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے ، نیپرا نے ظالمانہ فیصلے کی اجازت دیکر یہ ثابت کردیا کہ نیپرا عوام کی سنوائی کرنے والا ادارہ نہیں بلکہ لوٹ مار کرنے والوں کا ساتھی اور مددگار ہے ۔

کراچی میں نیپرا کی سماعت کے دوران کراچی کے تاجروں ،سماجی اور سیاسی حلقوں نے Kالیکٹرک کی لوٹ مار ،ظلم و ذیادتیوں کا اظہار کرکے نرخوں میں اضافے کو مستر د کرنے کی استدعا کی تھی اور امید تھی کہ نیپرا عوا می رائے کا احترام کرے گی مگر نیپرا نے ثابت کیا کہ وہ ظالم Kالیکٹرک کی چھڑی اور جیب کی گھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

نیپرا عوام کے شدید مطالبے کے باوجود عوام سے لوٹے گئے 200ارب روپے انھیں واپس دلوانے کے لیے کوئی اقدام نہ اٹھاسکی اور اوور بلنگ ، جعلی بلنگ اور میٹر ٹیمپرنگ کے ذریعے لوٹ مار کرنے سے بھی kالیکٹرک کو روکنے سے نیپرا قاصر ہے البتہ اس نے بجلی کے نرخوں میں 15فیصد اضافہ کرکے عوام کا مزید خون نچوڑنے کا لائسنس K الیکٹرک کی انتظامیہ کو دیدیا ہے ۔

اسمال ٹریڈرکے رہنما نے کہا کہ نیپرا کے اس اقدام سے معیشت پر مزید منفی اثرات پڑیں گے عوام کے لیے جینا مزید مشکل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اس اضافے کو مسترد کرتی ہے اور یہ اعلان کرتی ہے کہ اگر یہ ظالمانہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو تاجر برادری احتجاجی تحریک چلائے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین