ایف بی آرنے گاڑیوں سمیت 356 اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی عائد کردی، نوٹیفکیشن جاری

جن اشیا پر درآمدی ڈیوٹی بڑھائی گئی ان میں میک اپ کا سامان، ٹوتھ پیسٹ، آرٹیفیشل جیولری، جوسر مشین، مائیکرویو اوون و دیگرشامل

منگل 17 اکتوبر 2017 18:01

ایف بی آرنے گاڑیوں سمیت 356 اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی عائد کردی، نوٹیفکیشن جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے گاڑیوں سمیت 356 اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی عائد کردی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے 1800سی سی گاڑی پر 30فیصد جبکہ 1800سی سی سے کم گاڑی پر کی ڈیوٹی میں 15 فیصد اضافہ کردیا ہے، اس کے علاوہ دیگر 356 پرتعیش اشیاء پر در آمدی ڈیوٹی بڑھادی گئی ہے۔

جن اشیا پر درآمدی ڈیوٹی بڑھائی گئی ان میں میک اپ کا سامان، ٹوتھ پیسٹ، آرٹیفیشل جیولری، جوسر مشین، مائیکرویو اوون پر بھی ٹیکس نافذ کیا گیا ہے ۔ایف بی آر کی جانب سے ان اشیاء پر اضافی درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کے باعث ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا، جس کا براہ راست اثر عوام پرپڑیگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جون میں بھی ایف بی آر نے پرتعیش اشیاء میں شامل 441اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کر دیا تھا، ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اقسام کی پرانی و نئی درآمدی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 50 اور 60 فیصد کر دی گئی ہے۔

میک اپ، سگار اور سگریٹس پر ریگولیٹری ڈیوٹی 20فیصد کر دی گئی ہے۔مختلف اقسام کا اسلحہ، واش بیسن، فرشی ٹائلز، میک اپ کے سامان میں آنکھوں کے میک اپ کا سامان، مسکارے مزید مہنگی ہو گئے۔ نقلی پلکوں اور رنگین لینسز پر ڈیوٹی 15فیصد سے بڑھا کر 20فی صد کی گئی تھی جبکہ بالوں کے سنوارنے کی اشیاء جن میں کریم، شیمپو اور ٹانک مہنگے کئے گئے تھے اسی طرح نقلی بال پر ڈیوٹی 20فی صد کی گئی تھی۔ایف بی آر کی جانب سے فیشئل کے سامان میں فیس کریم اور فیس پائوڈر پر15 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا جبکہ میک اپ کٹس میں چہرہ اور جلد چمکانے کی کریم پر ڈیوٹی 20 اور نیل پالش، پرفیوم، آفٹر شیو، شیونگ کریم پر بھی ڈیوٹی 20فی صد کی گئی تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..