پولٹری انڈسٹری عالمی حلال مارکیٹ میں منفرد مقام حاصل کر سکتی ہے، میاں زاہد حسین

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی 750 ارب روپے کی پولٹری انڈسٹری 300 ارب ڈالر کی عالمی حلال مارکیٹ میں اہم مقام حاصل کر سکتی ہیں، مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیاء اور روس کی منڈیاں پاکستان کے قریب ہیں جہاں سالانہ 6 ارب ڈالرسے زیادہ پولٹری درآمد کی جا رہی ہے جبکہ یورپ میں پانچ کروڑ سے زیادہ مسلمان بستے ہیں جو حلال مصنوعات کے خریدار ہیں مگر اس ساری تجارت میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے۔

میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پولٹری انڈسٹری کا شمار ملک کی بڑی صنعتوں میں ہوتا ہے مگر اس کے پوٹینشل سے خاطر خواہ فوائد حاصل نہیں کئے جارہے ہیں، فوڈ سیکورٹی کیلئے ایک اہم شعبہ ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ اور ٹیکس سمیت بہت سے مسائل سے نبرد آزما ہے جبکہ پولٹری مصنوعات کے بہت سے بزنس مین برآمد کے بعد ریفنڈ کلیم ہی نہیں کرتے اور جو کرتے ہیں انہیں ریفنڈ ادا نہیں کیا جاتا جو اس شعبہ کی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

اگر پولٹری کے شعبہ کو ریفنڈ کی ادائیگی کی جائے تو برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے جس سے زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے جبکہ محاصل اور روزگار کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر روایتی اشیاء کی برآمد ات بڑھانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ دوست ممالک سے کئے جانے والے تجارتی معاہدوں میں پولٹری کی صنعت کے مفادات کو مد نظر رکھنا چاہئے۔

چین اور ملائشیا سے کئے گئے تجارتی معاہدے کی بعض شقوں پر پولٹری سپلائی چین کے بعض شراکت داروں کے تحفظات ہیں جنہیں دور کرنے کیلئے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن سے بھرپور مشاورت کی جائے تاکہ اس شعبہ کی ترقی کی رفتار بڑھائی جا سکے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں ٹیکسٹائل کو مرکزی حیثیت حاصل ہے جبکہ چاول اور چمڑے کی برآمدات بھی اہم ہیں مگر پولٹری جیسے دیگر شعبہ کو بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ غیر روائتی برآمدات بھی بڑھائی جا سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ