کاشتکاروں کو گلابی سنڈی کے لاروا کے خاتمہ کیلئے ہفتہ میں 2بار پیسٹ سکائوٹنگ کی ہدایت

جمعرات 2 نومبر 2017 16:07

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء)محکمہ زراعت نے گلابی سنڈی کے لاروا کو ختم کرنے کیلئے کپاس کی چھڑیوں کو ہلانے اور گرے ہوئے ٹینڈوں و پتوں کو جلانے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار کپاس کے ڈھیروںپر جنسی پھندے لگائیںاور گلابی سنڈی کا حملہ نقصان کی معاشی حد پانچ لاروے فی 100 ٹینڈے ہونے پر مقامی عملہ کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کا استعمال کریں تاکہ اس سنڈی کا بروقت سد باب کیا جا سکے۔

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ محکمہ زراعت کے شعبہ پیسٹ وارننگ کی رپورٹ کے مطابق ضلع لودھراں کی تحصیل لودھراں ،دنیا پور،کروڑپکا،بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ،یزمان، حاصل پور،بہاولنگر کی فورٹ عباس اور ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور،لیاقت پوراورصادق آبادمیں بعض مقامات پر کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کا حملہ دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ گزشتہ سال0.15فیصد کی نسبت 1.73فیصد ہے لہٰذا کاشتکاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس سنڈی کے انسداد کے لیے مقامی عملے سے مشورہ کرکے گلابی سنڈی کو کنٹرول کریںکیونکہ اس سے نہ صرف کپا س کی پیداوار کم ہوتی ہے بلکہ اس کا معیار بھی متاثر ہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار ہفتہ میں 2بار کپاس کی فصل کی پیسٹ سکائوٹنگ بھی یقینی بنائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے  شروع ہوگی

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے شروع ہوگی

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون