گورنر سٹیٹ بینک پاکستان نے زاہداللہ شنواری کی سفارش پر سٹیٹ بینک ایڈوائزری کمیٹی کا پہلا اجلاس رواں ماہ سرحد چیمبر میں طلب کرنیکا حکم جاری کردیا،تمام کمرشل بینکوں کے ریجنل و گروپ ہیڈز کی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے،جنرل منیجر سٹیٹ بینک پشاور کو ہدایت

جمعہ 3 نومبر 2017 20:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر طارق باجوہ نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہداللہ شنواری کی سفارش پر سٹیٹ بینک ایڈوائزری کمیٹی کا پہلا اجلاس رواں ماہ سرحد چیمبر میں طلب کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور سٹیٹ بینک پشاور کے جنرل منیجر کو ہدایت کی ہے کہ تمام کمرشل بینکوں کے ریجنل اور گروپ ہیڈز کی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے ، صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی معاشی ترقی ترجیحات میں شامل ہے ، کمرشل بینکوں کو خیبر پختونخوا میں قرضے جاری کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، مارچ یا اپریل میں تمام بینکوں کے صدور کو پشاور بلا کر سرحد چیمبر کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا ، 48 ارب روپے کے ایڈوانسز جاری کئے گئے ہیں جنہیں 100 ارب روپے تک لے جایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ان خیالات کا اظہار سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر طارق باجوہ نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہداللہ شنواری کی سربراہی میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نعیم ،ْ نائب صدر ملک نیاز محمد اعوان ،ْ سرحد چیمبر کے سابق صدر فواد اسحق ،ْ چارسدہ چیمبر کے صدر سکندر خان ،ْ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ملک کامران اسحق ،ْ پاک افغان جائنٹ چیمبر کے ڈائریکٹر ضیاء الحق سرحدی ،ْ مظہر الحق اور عاطف رشید پر مشتمل وفد سے سٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمر حسین ،ْ ایم ڈی ایس پی قاسم نواز ،ْ ڈائریکٹر ای ڈی ڈی فضل محمود ،ْ ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت زمان اور سٹیٹ بینک کے ریجنل ہیڈ پشاور اسد شاہ بھی موجود تھے ۔ سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے گورنر سٹیٹ بینک کو بتایا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے متاثرہ خیبر پختونخوا کی معیشت کو فروغ دینے کے لئے سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے لیکن 7فیصد ڈیپازٹ کے مقابلے میںکمرشل بینکوں کی جانب سے لینڈنگ کی شرح صرف ایک فیصد ہے ۔

انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کیپٹل ایکسپورٹرہے اور بینک یہاں سے ڈیپازٹ لیکر دیگر صوبوں میں لینڈنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کمرشل بینکوں کی لیٹر آف کریڈٹ کھولنے کی پالیسی مختلف ہے ۔ انہوں نے سٹیٹ بینک کے گورنر سے درخواست کی کہ ایل سی کھولنے کے لئے تمام بینکوں کے لئے یکساں پالیسی بنائی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ بزنس کمیونٹی کو تمام ضروری ڈاکو منٹیشن مکمل ہونے کے باوجود بینک اکائونٹ کھلوانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور کمرشل بینکس اکائونٹ کھولنے میں ایک ماہ لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان رورل ایریا میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے بینک سے پیمنٹ نکالنے پر 0.3 اور 0.6 کی شرح سے عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بینکوں کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی سے ہنڈی اورحوالے کے کاروبار کو فروغ مل رہا ہے ۔ انہوں نے سٹیٹ بینک کی ایڈوائزری کمیٹی کو فعال بنانے ،ْ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سرحد چیمبر سے نمائندگی لینے ،ْ بینکوں کی جانب سے گورنمنٹ قرضوں کے اجراء کی بجائے پرائیویٹ سیکٹر کو قرضوں میں ترجیحی دینے ،ْ کمرشل بینکوں کی جانب سے بیشتر اوقات ڈیپازٹ کی غرض سے چیکس کی ادائیگی روکنے ،ْ الیکٹرانک امپورٹ فارم کی شرط کو ختم کرنے ،ْ کمرشل بینکوں کے ریجنل ہیڈز کو بااختیار بنانے اور افغانستان گندم کی ایکسپورٹ پر ری بیٹ کے کیسز فوری طور پر حل کرنے سمیت سٹیٹ بینک میںکمرشل بینکوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے شکایات سیل قائم کرنے کی سفارشات پیش کیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر طارق باجوہ نے سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری کو یقین دلایا کہ سٹیٹ بینک خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی معاشی ترقی کیلئے اہم اور موثر اقدامات اٹھا رہا ہے ۔ انہوں نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہداللہ شنواری کی سفارش پر سٹیٹ بینک کی ایڈوائزری کمیٹی کا پہلا اجلاس رواں ماہ سرحد چیمبر میں طلب کرنے اور اس کمیٹی کے مسلسل تین اجلاس بھی سرحد چیمبر میں منعقد کرنے کا اعلان کیا اور سٹیٹ بینک پشاور کے جنرل منیجر کو ہدایت کی کہ تمام کمرشل بینکوں کے ریجنل اور گروپ ہیڈز کی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے بزنس کمیونٹی کو روزمرہ زندگی میں درپیش مشکلات کے حل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی معاشی ترقی سٹیٹ بینک کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کو خیبر پختونخوا میں قرضے جاری کرنے کی ہدایات کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک نجی شعبے میں پورے ملک میں 48 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں جنہیں 100 ارب روپے تک لے جایا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ مارچ یا اپریل میں تمام بینکوں کے صدور کو پشاور بلا کر سرحد چیمبر کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان