اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5 تا 20 فیصد کم

رجسٹرڈصنعتوں،فوڈوکنفیکشنرزکیلیے پیکنگ میٹریل کے خام مال پربھی ڈیوٹی گھٹا دی گئی،ایف بی آرنے نوٹیفکیشن جاری کر

جمعہ 5 جنوری 2018 16:27

اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5 تا 20 فیصد کم
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2018ء) وفاقی حکومت کی جانب سے 35 اشیا کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں 5 سے 20 فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے 35 اشیا کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی(آرڈی)کی شرح میں 5 سے 20 فیصد تک کمی کردی گئی ہے جبکہ ایئر کنڈیشنر، مائیکروویو اوون، پی ڈی پی، ایل سی ڈی، ایل ای ڈی ٹی وی سمیت دیگر ہوم اپلائنسز کی سی کے ڈی کنڈیشن میں درآمد پر آرڈی ختم کردی گئی ہے جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن نمبر 06(I)/2018 جاری کردیا گیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 16اکتوبر 2017کو جاری کردہ ایس آر او نمبر1035(I)/2017 میں ترامیم کی ہیں، جن اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کی گئی ہے ان میں کوکا پاڈر، سلفونک ایسڈ، پولیمر بیگ، جوتوں کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال و پارٹس، لائٹ فٹنگ و فکسڈ ایل ای ڈی، ایس ایم ڈی، فوڈ و ڈیری پروڈکٹس کی پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والے پولیمر کے بیگ اور باردانہ سمیت دیگر خام مال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق کوکا پاڈر کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 20فیصد سے کم کر دی گئی ہے۔ سلفونک ایسڈ اور 3 مختلف اقسام کے دوسرے خام مال کی درآمد پر 20 فیصد سے کم کرکے 10، جوتا سازی میں استعمال ہونے والے پارٹس کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی 25 فیصد سے کم کرکے 15فیصد، لائٹنگ فٹنگ اور فکسڈ ایل ای ڈی لائٹ و ایس ایم ڈی لائٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 20فیصد سے کم کر کے 10فیصد جبکہ پولیمر بیگ اور باردانہ پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 10 فیصد سے کم کرکے 5 فیصدکردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیاکہ ایئرکنڈیشنر، مائیکرو ویو اوون، پی ڈی پی، ایل سی ڈی، ایل ای ڈی ٹی وی، الیکٹرومکینیکل گھریلو اپلائنسز، الیکٹرک اسٹوریج واٹر ہیٹر کی سی کے ڈی کنڈیشن میں درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی تاہم ان اشیا کی کمپلیٹ بلٹ یونٹ (سی بی یو) کنڈیشن میں درآمد پر مروجہ شرح کے حساب سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی۔اس کے علاوہ ایف بی آر نے رجسٹرڈ صنعتی یونٹس اوررجسٹرڈ فوڈ و کنفیکشنری انڈسٹری کے لیے پیکنگ میٹریل کے خام مال کی درآمد پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح کم کردی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ