سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 14 فیصد اضافہ

جمعہ 12 جنوری 2018 22:03

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء)رواں مالی سال 2017-18 کی پہلی ششماہی کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 20فیصد اضافہ اور برآمدات میں 17فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مقامی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور سیمنٹ تیار کرنے والی ملکی صنعت غیر ملکی منڈیوں کی بجائے مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت کے اضافہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیمنٹ ساز صنعت اپنی مجموعی پیداواری استعداد کی95 فیصد کے مساوی پیداوار حاصل کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت ایک کروڑ 94 لاکھ 30 ہزار 640 میٹرک ٹن رہی جو رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران 2کروڑ 22 لاکھ 42 ہزار 346 میٹرک ٹن تک بڑھ گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 14 فیصد کا اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ