پاکستان اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم مزید بڑھایا جائے، جرمن سفیر

جرمن کمپنیاں بھی سی پیک میں شامل ہونے کے لیے دلچسپی رکھتی ہیں،مارٹن کابلرکی وفد سے گفتگو

جمعرات 25 جنوری 2018 19:23

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کابلرنے کہاہے کہ جرمنی اور پاکستان کے مابین آٹو ، سولر انرجی، سرجیکل گڈز، کمیونیکیشن اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں،جرمنی پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان میں جاری کئی منصوبوں میں جرمنی شراکت دار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد لطیف خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں سینئر نائب صدرمحمد ناصر مرزا ، نائب صدر خالد فاروق قاضی، سابق صدر میاں ہمایوں پرویز ، وائس چیئرمین چیئر مین فیئر اینڈ ایگزیبیشن کمیٹی خورشید برلاس شامل تھے ۔

(جاری ہے)

جرمن سفیر نے سی پیک کے تناظر میں پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جرمن کمپنیاں سی پیک میں شامل ہونے کے لیے دلچسپی رکھتی ہیں، پاکستان اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم تین ارب ڈالر کے قریب ہے جسے مزید بڑ ھانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر رزاہد لطیف خان نے جرمن سفیر کوچیمبر کی جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال اپریل میں راولپنڈی چیمبر راول انٹرنیشنل نمائش منعقد کر رہا ہے انہوں نے سفیر کو جرمنی کی کمپنیوں کی راول ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دی زاہد لطیف خان نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر جرمنی کے چیمبر آف کامرس کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے چیمبر کی سطح پر وفود کے تبادلوں کے ذریعے ہی باہمی تجارتی روابط میں اضافہ ممکن ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب