پی ٹی سی ایل گروپ 2017 کے دوران117بلین روپے کے ریونیوکیساتھ مستحکم

بدھ 14 فروری 2018 22:26

پی ٹی سی ایل گروپ 2017 کے دوران117بلین روپے کے ریونیوکیساتھ مستحکم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) ملک کی معروف ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے نی31دسمبر2017ء کو ختم ہونے والے مالی نتائج کا اعلان کردیاہے۔ مذکورہ نتائج کا اعلان مورخہ14 فروری،2018ء کو اسلام آباد میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔2017 میں گروپ آمدنی 117 ارب روپے کیساتھ مستحکم رہی، گروپ کی دیگر آپریٹنگ آمدنی میں1 فیصداضافے کے نتیجے میںجو کہ بنیادی طور پر بعض قانونی مقدمات اور یوفون کے کم آمدنی پیداکرنے والے حصوں کے بہتر نتائج کی وجہ سے پی ٹی سی ایل گروپ کا منافع ریکارڈکیا گیا ۔

2017 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں168فیصداضافہ ہوا۔ ان نتائج کی وجوہات میں سے ایک والنٹری سیپریشن ا سکیم (وی ایس ایس) بھی ہے۔

(جاری ہے)

آمدنی میں اضافے کی ایک اور وجہ پی ٹی سی ایل کی100 فیصد ذیلی ادارے یو بینک کی مثبت کارکردگی بھی ہے۔پی ٹی سی ایل کی نمایاں اور مارکیٹ کی معروف فکسڈ براڈبینڈ سروس نے اس ترقی کو جاری رکھا جس کی وجہ سی4فیصد اضافہ ہوا۔

2016/17کے دوران چارجی / ایل ٹی ای میں سرمایہ کاری26 فیصد آمدنی کی ترقی کے ساتھ مثبت نتائج حاصل کررہی ہی. کارپوریٹ اور بین الاقوامی سالانہ آمدنی کی بنیاد پرپی ٹی سی ایل گروپ نے بالترتیب 11فیصد اور8فیصد کی ترقی کی۔ پی ٹی سی ایل کی مجموعی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں2 فیصدکم ہے۔ جس کی وجہ وائس اور ای وی او کی آمدنی میں مسلسل کمی ہے۔ای وی اوکی آمدنیمیں کمی کے اثرات کو دوسرے شعبوں کی ترقی بھی پورا نہ کر پائی۔

چوتھی سہ ماہی میں پی ٹی سی ایلکی مجموعی آمدنی میںکمی گزشتہ سال کے مقابلے میں 1 فیصد رہ گئی۔گزشتہسال پی ٹی سی ایل کی آمدنی69.8بلین روپے اور خالص منافع8.4بلینروپے تھا۔جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں22 فیصدزیادہ ہی.2017 میں پی ٹی سی ایل نے اپنے نیٹ ورک کی تبدیلی کے ایک پُرعزم منصوبے کا آغاز کیا۔ جس کو 2018 میں اسی جوش و خروش سے جاری رکھا جائے گا، جس کے نتیجے میں کئی ایکس چینج یکسر طوربہترکر دیے گئے ہیں۔

جس سے پی ٹی سی ایل کے صارفین کو100 ایم بی پی ایس تک کی سپیڈ فراہم کی جارہی ہے۔ مربوط ڈیجیٹل چینلز، کسٹمر سپورٹ، اورون ونڈو 1218ہیلپ لائن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کسٹمر کیئرکے بنیادی ڈھانچے کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ مصنوعات اور خدمات کی سمت میں ایک اہم قدم آزاد جموں اور کشمیر، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور وسطی پنجاب میں چارجی وائرلیس سروسز کو شروع کرنے کے علاوہ، ہمارے صارفین کو اعلی معیار کے مواد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کلاؤڈ سروس کی لانچ کرنے کے لئے آئی فلیکس کے ساتھ شراکت داری بھی شامل ہے۔

جس سے کارپوریٹ سیکٹر میں مثبت تبدیلی اور ترقی حاصل ہوئی ہے۔ اس سال سمندرمیں بچھائی گئی ، اے اے ای -1 (ایشیا افریقہ یورپ -1) زیرِآب کیبل ملککی بڑھتی ہوئی انٹرنیٹ بینڈوڈتھ کی ضروریات کو کامیابی سے پورا کر رہی ہی.پی ٹی سی ایل برانڈ کو آگے بڑھانے کے لیے اہم سپانسر شپ کی سرگرمیوں میں حصہ لیا گیا جس میں پاکستان سُپر لیگ-اسلام آباد یونائیٹڈ اور ایف سی بارسلونا کے ساتھ شراکت داری شامل ہے۔

لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے ملک بھر میں عطیہ خون مہم بھی چلائی گئی جس کے نتیجے میں 9,726پِنٹ اکھٹے کئے گئے۔اس کے علاوہ بریسٹ کینسر آگاہی مہم بھی شروع کی گئی۔پی ٹی سی ایل نے ایکسی لینس اِن وومن اِمپاورمنٹ2017ایوارڈبھی حاصل کیا جو کہ اس کو باضابطہ صنفی مساوات کی پالیسوں اور خواتین کو دفاتر میں مساوی بنانے کے سلسلے میں دیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ